تریاق القلوب — Page 215
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۵ ۲۱۵ تریاق القلوب رسالہ انوار الاسلام کے صفحہ انتالیس کے حاشیہ میں چھاپ کر کروڑ ہا انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ کیونکہ انوار الاسلام کی پانچ ہزار کا پی چھپی تھی اور پنجاب اور ہندوستان کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبوں بلکہ دیہات میں شائع کیا گیا تھا۔ اور الہام مذکور جو انوار الاسلام کے صفحہ ۳۹ میں درج ہے اس کی عبارت یہ ہے انا نبشرک بغلام یعنی ہم تجھ کو ایک لڑکا پیدا ہونے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۳۹ حاشیہ۔ پھر جب یہ پیشگوئی لاکھوں انسانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں اور مسلمانوں میں بخوبی شائع ہو چکی تو وہ لڑکا جس کا الہام میں وعدہ دیا گیا تھا بتاریخ ۲۷ ذیقعد ۱۳۱۲ھ مطابق ۲۴ مئی ۱۸۹۵ء پیدا ہوا۔ جس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔ دیکھو خیر ورق ٹائٹل پیچ رسالہ ضیاء الحق ۔ میرے چوتھے لڑکے کے متعلق ایک اور پیشگوئی کا نشان ہے۔ جوانشاءاللہ ناظرین کے لئے موجب زیادت علم و ایمان و یقین ہوگا ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ الہام جس کو میں نے کتاب انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ و ۱۸۳ ۔ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں لکھا ہے جس میں چوتھا لڑکا پیدا ہونے کے بارے میں پیشگوئی ہے جو جنوری ۱۸۹۷ء میں بذریعہ کتاب مذکور یعنی انجام آتھم اور ضمیمہ انجام آتھم کے لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی جس کو آج کی تاریخ تک جو ۲۰ / اگست ۱۹ ء سے پونے تین برس سے کچھ زیادہ دن گذر گئے ہیں ۔ اس تھوڑی سی مدت کو مخالفوں نے ایک زمانہ دراز خیال کر کے یہ نکتہ چینی شروع کر دی کہ وہ الہام کہاں گیا جو انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ اور ۱۸۳ ۔ اور اس کے ضمیمہ کے صفحہ ۵۸ میں درج کر کے شائع کیا گیا تھا۔ اور لڑکا اب تک پیدا نہیں ہوا۔ اس لئے پھر میرے دل میں دعا کی خواہشام کی پیدا ہوئی ۔ گو میں جانتا ہوں کہ نا منصف دشمن کسی طرح راضی نہیں ہوتے ۔