تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 213 of 769

تریاق القلوب — Page 213

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۱ ۲۱۳ تریاق القلوب شریر کو اس نکتہ چینی میں بھی ذلیل اور رسوا کرے اور مولوی صاحب کو نعم البدل لڑکا عطا فرمائے سو اس وقت کہ میں نے اس نا اہل کا جواب لکھا اور دعا سے فارغ ہوائی الفور مجھے پر نیند غالب ہوگئی اور خواب میں میں نے دیکھا کہ مولوی صاحب موصوف کی گود میں ایک لڑکا کھیلتا ہے جو انہی کا ہے اور پچھلے بچوں کی نسبت رنگ اور طاقت میں اس قدر فرق رکھتا ہے کہ میں نے گمان کیا کہ شاید کسی اور بیوی سے یہ لڑکا ہے اور اُسی وقت اس خواب کی تائید میں مجھے الہام بھی ہوا کہ لڑکا پیدا ہو گا۔ پھر پانچ سال بعد اس پیشگوئی کے مطابق مولوی صاحب موصوف کے گھر میں صاحبزادہ پیدا ہوا۔ جس کا نام عبد الحی رکھا گیا تا خدا تعالیٰ ایسے دشمن دین کو شرمندہ کرے جس نے پاور یوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو اس لڑکے کے تولد سے پانچ سال پہلے تمام ملک میں بذریعہ رسالہ انوار الاسلام شائع کی گئی تھی۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۲۶ حاشیہ در حاشیہ۔ اور یہ رسالہ پانچ ہزار چھپوا کر لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ دیکھو یہ وہ نشان ہیں جن کو ایک دنیا نے بچشم خود دیکھ لیا اور فوق العادت عظمت سے بھرے ہوئے ہیں۔ مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی کہ میں تجھے ایک اور لڑکا دوں گا اور یہ وہی چوتھا لڑکا ہے جواب پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا اور اس کے پیدا ہونے کی خبر قریباً دو برس پہلے مجھے دی گئی ۔ اور پھر اس وقت دی گئی کہ جب اس کے پیدا ہونے میں قریب دو مہینے باقی رہتے تھے۔ اور پھر جب یہ پیدا ہونے کو تھا یہ الہام ہوا انی اسقط من الله و اصیبہ یعنی میں خدا کے ہاتھ سے زمین پر گرتا ہوں اور خدا ہی کی طرف جاؤں گا۔ میں نے اپنے اجتہاد سے اس کی یہ تاویل کی کہ یہ لڑکا نیک ہوگا اور رو بخدا ہوگا۔ اور خدا کی طرف اس کی حرکت ہوگی اور یا یہ کہ جلد فوت ہو جائے گا۔