تریاق القلوب — Page 194
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۹۴ تریاق القلوب کرلوں گا اور یہ بھی کہا کہ ہم نے اس مقدمہ کا چیف کورٹ میں اپیل کیا ہے اگر مجھے الہام کے ذریعہ سے یہ خبر مل جائے کہ اس اپیل کا کیا نتیجہ نکلے گا اور یہ خبر کچی نکلی تو میں سمجھوں گا کہ اسلام میں یہ طاقت موجود ہے۔ چنانچہ اُس کے کمال اصرار کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کی گئی اور وہ دعا منظور ہوئی اور بذریعہ الہام مجھے بتلایا گیا کہ اس مقدمہ کی مثل چیف کورٹ سے عدالت ماتحت میں واپس آئے گی ۔ اور پھر اس عدالت ماتحت میں تحقیقات ہو کر نصف قید بشمبر داس کی تخفیف کر دی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا ۔ اور جو اس کا دوسرا رفیق ہے وہ ہرگز خلاصی نہیں پائے گا جب تک پوری قید بھگت نہ لے اور بری وہ بھی نہیں ہوگا اور اُس کے ایام قید میں سے ایک دن بھی کم نہ ہوگا۔ اور میں نے اُس وقت کشفی طور پر یہ بھی دیکھا کہ میں قضا و قدر کے دفتر میں گیا ہوں اور ایک کتاب میرے سامنے پیش کی گئی جس میں بشمبر واس کی ایک برس کی قید لکھی ہے۔ تب میں نے اُس کی قید میں سے آدھی قید کو اپنے ہاتھ سے اور اپنی قلم سے کاٹ دیا ہے۔ یہ وہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں دعا کی قبولیت اور تصرف ہمت اور پیش از وقت بتلانا تینوں امر ثابت ہیں اور شرمیت سخت مخالف اسلام اور قوم پرست ہے۔ اس کے منہ سے یہ نکلنا مشکل ہے کہ یہ پیشگوئی ہو بہو سچی نکلی کیونکہ بوجہ قوم پرستی قومی رعب اس کو کھائے گا لیکن تاہم اس کے منہ سے سچ کہلانے کا نہایت سہل طریق یہ ہے کہ اس کو اُس کے بیٹوں کی قسم دی جائے یعنی بیٹوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر بطور قسم یہ کہے کہ یہ پیشگوئی میرے نزدیک جھوٹ ہے اور پوری نہیں ہوئی۔ اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ تمام واقعہ حق ہے ولعنة الله علی الکاذبین۔ اس پیشگوئی کا ضمیمہ ایک یہ بھی امر ہے کہ جب بشمبر داس نے اپیل کیا اور وہ اپیل چیف کورٹ میں لیا گیا تو بشمبر داس کے بھائیوں نے مشہور کیا کہ بشمبر داس بری ہو گیا۔ اور چونکہ ایسی شہرت میرے الہام کے مخالف تھی اس لئے