تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 769

تریاق القلوب — Page 193

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۹۳ تریاق القلوب اُن کی خدمت میں اور اُن کے بھائی صاحب کی خدمت میں بھیجے گئے تھے ہیں اور انجام کار ایسا ہی ہوا جیسا کہ کہا گیا تھا۔ نواب صاحب موصوف خود حلفاً بیان کر سکتے ہیں کہ یہ واقعہ سچا ہے۔ لیکن چونکہ میں جانتا ہوں کہ انسان بعض مصالح کے سبب سے کبھی کبھی سچی گواہی کے ادا کرنے پر دلیری نہیں کر سکتا۔ لہذا میں اُن کی خدمت میں اور سب گواہوں کی خدمت میں بادب التماس کرتا ہوں کہ اگر وہ ان پیشگوئیوں کے علم سے جن میں ان کو گواہ بنایا گیا ہے انکار کریں تو اپنے عزیز فرزندوں کے نام پر خدا تعالیٰ کی قسم کھا لیں کہ یہ پیشگوئی جھوٹی ہے۔ اور قبل اس کے کہ نواب صاحب میری گواہی دیں ۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ تمام واقعہ حق ہے۔ ولعنة اللہ علی الکاذبین اور یہ پیشگوئی آج سے میں برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہو کر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحه ۲۵۲۔ ایک آریہ شرمیت نام قوم کھتری جس کا نمبر اول میں ذکر آیا ہے جو کبھی کبھی میرے پاس آتا تھا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کا منکر اور سخت معاند اسلام تھا۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ ناگہاں اس کا بھائی بشمبر داس نام ایک فوجداری الزام کے نیچے آکر ایک برس کی قید کا سزایاب ہو گیا اور اُس کے ہمراہ ایک اور بھی قید ہوا جس کا نام خوشحال تھا اور اُس کو ڈیڑھ سال کی سزا ہوئی۔ اس مصیبت کے وقت شرمیت نے مجھے سے اپنے بھائی بشمبر داس کی نسبت دعا چاہی اور یہ بھی کہا کہ اس سے میں امتحان یا کوئی عقلمند اس بات کو مان نہیں سکتا کہ ایک شہرت یافتہ کتاب کی پیشگوئی جس کو ہمیں برس گذر چکے اگر وہ خلاف واقعہ اور افترا ہو تو اتنی مدت تک وہ شخص خاموش رہ سکے جس کی نسبت یہ پیشگوئی ہے۔ بالخصوص اس حالت میں کہ جب کہ بہلا تو قف وہ کتاب اس کو دے دی گئی ہو۔ منہ