تریاق القلوب — Page 195
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۹۵ تریاق القلوب بعض نادان لوگوں نے مجھے ملزم کیا کہ تم تو کہتے تھے کہ مثل مقدمہ ماتحت عدالت میں واپس آئے گی اور قید نصف تخفیف ہوگی اور بری نہیں ہوگا اور وہ بری ہو گیا۔ تب مجھے مسجد میں سجدہ کی حالت میں یہ الہام ہوا لا تخف انك انت الا علی ۔ یعنی کچھ خوف مت کر کہ تو غالب ہے اور فتح تیرے نام ہے۔ اور تھوڑے وقت کے بعد معلوم ہو گیا کہ یہ خبر جھوٹی مشہور کی گئی تھی اور اس جھوٹی خبر کا فائدہ یہ ہوا کہ ایک اور پیشگوئی ظہور میں آگئی۔ اور یہ پیشگوئی جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ مثل مقدمہ عدالت ماتحت میں واپس آئے گی اور نصف قید بشمبر داس کی تخفیف ہوگی مگر دونوں مجرم بری ہرگز نہیں ہوں گے۔ ویسا ہی بعینہ ظہور میں آگئی۔ یہ تمام پیشگوئی ہماری کتاب براہین احمدیہ میں عرصہ بیس برس سے مندرج ہو کر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکی ہے۔ دیکھو صفحه ۲۵۰ و ۲۵ ۵۵۰۰ براہین احمدیہ۔ پنڈت دیانند سورستی کی موت کی خبر قادیاں کے بعض ہندوؤں کو جن میں لالہ شرمیت مذکور بھی ہے۔ اس واقعہ سے قریباً تین ماہ پہلے دی گئی اور بیان کیا گیا کہ پنڈت مذکور پیشگوئی کے روز سے تین ماہ کے عرصہ تک فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ وہ تین ماہ کے اندر ہمقام اجمیر فوت ہو گیا۔ اور کئی اور مسلمانوں کو بھی یہ خبر دی گئی اور ہر ایک حلفا اس واقعہ کی تصدیق کر سکتا ہے۔ مگر لالہ شرمیت کے لئے قوم پرستی کی وجہ سے یہ گواہی دینا بھی مشکل ہے جب تک کہ وہ اس مضمون کی قسم نہ کھاویں جس کا نمبر ۲ میں ذکر ہو چکا ہے۔ یہ پیشگوئی بھی عرصہ میں برس سے ہماری کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہو کر لاکھوں انسانوں میں شہرت پا چکی ہے۔ دیکھو صفحہ ۵۳۵ براہین احمدیہ۔ ایک ہندو آریہ ساکن قادیاں ملا وامل نام تپ دق میں مبتلا ہو گیا اور ایک دن اپنی زندگی سے نومید ہو کر میرے پاس آکر بہت رویا۔ میں نے اُس کے حق میں دعا کی ۔ تب الہام ہوا قلنا یا نارکونی بردًا وسلامًا ۔ یعنی ہم نے کہا کہ اے آپ کی