شحنۂِ حق — Page 448
روحانی خزائن جلد ۲ ۴۳۴ شحنه حق اور کنہیا لال الکھ دہاری کے بے اصل اعتراضات جو اسلام پر اور قرآن شریف پر انہوں نے کئے ہیں اور اپنی نادانی اور نا بینائی کی وجہ سے ان باتوں کومحل اعتراض ٹھہرا لیا ہے جو عین حکمت اور اسرار حکمت و معرفت سے بھرے ہوئے ہیں ۔ وہی اعتراضات جو صد ہا مرتبہ رڈ ہو چکے ہیں اردو رسالوں و اخباروں وغیرہ سے اس نے لے لئے ہیں ۔ اگر کوئی صاحب حیا ہو تو ایک ہی جواب پا کر اور اپنی صریح غلطی اور نادانی دیکھ کر مارے شرم کے مر جائے مگر اس طبیعت کے لوگ مرا بھی نہیں کرتے شرم اور حیا سے فراغت جو ہوئی ۔ ہم عنقریب آریوں کو دکھلائیں گے کہ ایسے شخص کا پیش رو بن بیٹھنا ان کے لئے کلنک کا ٹیکا ہے یا نہیں۔ گر نیاید بگوش رغبت کس بر رسولاں بلاغ باشد و بس تمت رسالة شحنه حق بعون قادِر مُطلَقُ اَز تصنيفات جناب حافظ کلام رَبّانی محافظ الهام یزدانی جناب مرزا غلام احمد صاحب رئيس قادیان دام فیوضه