شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 502

شہادة القرآن — Page 308

روحانی خزائن جلد ۶ ۳۰۶ شهادة القرآن اس میں بھی یہ الفاظ کہیں صراحتا اور کہیں اشارہ موجود تھے کہ وہ مسیح موعود ایسے وقت میں آئے گا کہ جب حکومت اور قوت نصاری کی تمام روئے زمین پر پھیلی ہوئی ہوگی اور ریل جاری ہو گی اور اکثر زمین کے حصے زیر کاشت آجائیں گے اور کاشتکاری کی طرف لوگ بہت متوجہ ہوں گے یہاں تک کہ بیل مہنگے ہو جائیں گے اور زمین پر نہروں کی کثرت ہو جائے گی اور دنیوی حالت کی رو سے امن کا زمانہ ہوگا ۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی ہمارے زمانہ میں پوری ہوگئی کیونکہ عیسائی سلطنت کا ستارہ اس زمانہ میں ایسے عروج پر پہنچ گیا ہے کہ گویا اس ا کے سامنے تمام حکومتیں اور ریاستیں کالعدم ہیں اور ریل کی سواری اور نہریں اور کثرت کاشت کاری بھی ہم نے آنکھ سے دیکھ لی۔ اب سوچو کہ کیا اس پیشگوئی میں وہ غیب کی باتیں نہیں جو انسان کی طاقت سے بالاتر ہیں۔ کیا اسلام کی یہ حالت تنزل اُس زمانہ میں جبکہ اسلام کی شمشیر بجلی کی طرح کفار پر پڑ رہی تھی کسی کو معلوم تھی ؟ کیا کوئی نوع انسان میں سے ایسے غیب پر قادر ہوسکتا ہے کہ ایسی نئی سواری کی خبر دے جس کا پہلے وجود ثابت نہیں ہوتا۔ نظر اُٹھاؤ اور دیکھو اور خوب سوچو کہ کیا یہ پیشگوئی ان عظیم الشان پیشگوئیوں میں سے نہیں ہے جو ان کی حقیقت اور ان کے ظہور پر صرف خدا تعالیٰ کا علم ہی محیط ہوتا ہے اور انسان کی کارستانیاں اور مخلوق کے ضعیف منصوبے اس پر مشتبہ نہیں ہو سکتے واضح رہے کہ ان پیشگوئیوں کا ایک عجیب سلسلہ ہے اور ایک نہایت درجہ کی ترتیب ابلغ اور ترکیب محکم سے معارف لطیفہ اور نکات دقیقہ اور امور غیبیہ کے ساتھ مرصع کر کے ذکر فرمایا گیا ہے جس کی بلندشان تک ہرگز انسان کی رسائی نہیں مثلاً اوّل وہ پیشگوئیاں بیان فرمائیں جو اسلام کی ترقی کا زمانہ تھا اور انہیں پیشگوئیوں کے ضمن میں فرمایا کہ کسری ہلاک ہوگا اور پھر بعد اس کے کسری نہیں ہوگا۔ اور قیصر ہلاک ہوگا اور پھر بعد اس کے قیصر نہیں ہوگا اور اسلام ترقی کرے گا اور پھیلے گا اور ہر یک قوم میں داخل ہوگا۔ اور پھر فرمایا کہ اِس اُمت پر ایک آخری زمانہ آئے گا کہ علماء اس اُمت کے یہود کے مشابہ ہو جائیں گے اور دیانت اور تقویٰ ان میں سے جاتی رہے گی جھوٹے فتوے اور مکاریاں اور منصو بے اُن کا دین ہوگا اور دنیوی لالچوں میں گرفتار ہو جائیں گے اور یہود کے ساتھ