شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 309 of 502

شہادة القرآن — Page 309

روحانی خزائن جلد ۶ ۳۰۷ شهادة القرآن شدت سے مشابہت پیدا کر لیں گے یہاں تک کہ اگر کسی یہود نے اپنی ماں سے زنا کیا ہے تو وہ بھی کریں گے۔ اور ایسا ہی اس زمانہ میں قوم نصاری دنیا میں پھیل جائے گی اور دوسری قوموں کو مغلوب کرلے گی اور دین کی محبت دلوں سے ٹھنڈی ہو جائے گی اور زہرناک ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے دین اسلام ایک مسلسل اور غیر منقطع خطرات میں پڑ جائے گا۔ تب مصیبتیں پڑیں گی اور آفتیں زیادہ ہوں گی اور مسلمانوں کے دلوں سے تقویٰ جاتی رہے گی اور بہتر ہوگا کہ ایک شخص شخص اکیلا بسر کرے اور بکریوں کے دودھ پر قناعت رکھے اور مسلمانوں کی جماعت کا نام نہ لیوے۔ اور فرمایا کہ جب تو ایسا حال دیکھے تو ان سب فرقوں کو چھوڑ دے اور کسی درخت کی جڑھوں کو ۱۲ دانت مار یہاں تک کہ تیری جان نکل جائے اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ہاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ اُن کی صلیب کو توڑے گا۔ اور یہ نہ فرمایا کہ وہ اُن کی حکومت کو پامال کرے گا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود کی سلطنت روحانی ہوگی اور اس دنیا کی حکومتوں سے اس کو کچھ بھی سروکار نہ ہوگا بلکہ وہ اپنی برکات کے زور سے لڑے گا اور اپنے خوارق کے ہتھیاروں سے میدان میں آئے گا یہاں تک کہ صلیب کی رونق اور عظمت کو توڑ دے گا اور عیسائیت کے بے برکت اور منحوس عقیدوں کا پردہ کھول دے گا کیونکہ اس کا نور ایک تلوار کی طرح چمکے گا اور جس طرح بجلی گرتی ہے اسی طرح کفر کی ظلمت پر گرے گا یہاں تک کہ حق کے طالب سمجھ جائیں گے کہ وہ زندہ خدا اسلام کے ساتھ ہے۔ یہ تمام پیشگوئیاں احادیث میں ایک دریا کی طرح بہ رہی ہیں اور ایک دوسرے سے اُن کا ایسا تعلق ہے کہ ایک کی تکذیب سے دوسری کی تکذیب لازم آتی ہے اور ایک کے ماننے سے دوسری بھی مانی پڑتی ہے پھر ایسی مسلسل اور مرتب اور محکم اور با نظام پیشگوئیوں میں کون شک کر سکتا ہے بجز اس کے کہ پاگلوں سے زیادہ مخبط الحواس ہو کیا کوئی دانا ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ تجویز کر سکتا ہے کہ یہ ہزار ہا پیشگوئیاں جو خارق عادت امور پر مشتمل ہیں صرف انسان کا افترا ہے۔ سچ بات یہ ہے کہ مرتب اور با نظام اور عظیم الشان باتوں کا انکار ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اُن کے انکار سے ایک انقلاب عظیم لازم آتا ہے اور ایک دنیا کو بدلا نا پڑتا ہے۔