روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 645 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 645

صفحہ ۵۶۷۔تو نے مجھے مقابلہ کے لئے للکارا اور آپ ہی جال میں پھنس گیا۔اپنی سوچ کو زیادہ پختہ کر کیونکہ تو ابھی کچا ہے صفحہ ۵۷۲۔میرے باپ کی زندگی کا عرصہ جب ختم ہوگیا تو اس نے مجھے یہ ایک نصیحت کی اور چل بسا صفحہ ۶۲۱۔جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا صفحہ ۶۲۹۔اس خدائے پروردگار کی بے حد حمد (و ثنا) جس کے چہرے کا حسن ہر مظہر میں آشکار ہوگیا۔جس نے مظاہر پر اپنی صفات کا پر توڑ ڈالا (تاکہ) دنیا میں ہمارے وجود کی تکمیل ہو۔(ہمارے) وجود میں، ہماری بقا میں اور ہماری زندگی کے قیام میں ضرورت کے مطابق ہمیں جملہ سامان مہیا کئے جو بے شمار ہیں۔۔ہر وہ چیز جو ہمارے جسم و جان کے لئے ضروری ہے کردگار نے خود اپنی رحمت سے وہ سب ہمارے لئے مہیا کی ہیں۔۔سورج اور چاند ستارے، یہ زمین اور آسمان کھانے اور پہننے کے پسندیدہ سامان اور خوشگوار میوے۔یہ خوشگوار ہوا جو کہ ہر دم اس کے کرم سے چلتی ہے یہ سب گلزار و گل لالہ اور آبشاروں کے پانی۔یہ سب اس عظیم ذات کی رحمت اور احسان ہے۔اس کی عنایات کے بغیر یہ زمانہ تاریک و تار ہوجائے۔ہر قسم کی ثنا ء درحقیقت اسی ذات حق کو زیبا ہے جس کے احسانات کی خوبیاں ایک بحر بے کنار ہے۔اس کے فضل و عنایت، حکمت اور بلند شان کی وجہ سے اس کی رحمت اس دنیا پر اس کے مظاہر کے ذریعہ جلوہ گر ہے۔۔اپنی ربوبیت کے سبب، مظہر کے ذریعہ اس نے اپنا چہرہ دکھلایا تا کہ ہمارے جسم و جان کو فیض پہنچانے والا بن جائے۔یہ والدین کا وجود بھی رب الناس کا ہی ایک ظل ہے۔یہی سبب ہے کہ ماں بچے کو اپنے پہلو میں پکڑ لیتی ہے