روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 641 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 641

۔کچھ دن نیکوں کے حلقہ میں آکر بسر کر شاید اُس قادر کی مہربانی تیری گرہ کو کھول دے۔وہ کیسا اچھا زمانہ ہو گا جب تو ہماری طرف آئے گا زہے قسمت اگر تجھے شوق اور آرزو پیدا ہو جائے۔افسوس کس قدر مظالم تو اپنی جان پر کر رہا ہے ایسے ذہن اور سمجھ پر ہزار افسوس!!۔کیا ضرورت ہے کہ تو کتابیں تصنیف کرنے کی تکلیف اٹھائے کیونکہ دعا گو کا امتحان بھی دعا ہی کے ذریعہ سے ہوتا ہے۔خدا کی قسم میں ہرگز کوئی عزت اور مرتبہ نہیں چاہتا میرا مطلب تو صرف تائید اسلام ہے۔میری قسمت کا منہ کالا ہو اگر میرے دل میں سوائے خدا کے اور کوئی غرض ہو۔اُس سیاہ دل انسان کو نجات کیونکر مل سکتی ہے جو میرے جیسے دل والے پر ظلم کرنے کے درپے ہو۔ہماری آنکھ کے سیلاب کی طرح کا اور کوئی سیلاب نہیں اس بات سے ڈر کہ کہیں یہ سیلاب تیرے سامنے ہی نہ ہو۔تجھے ابدالوں کی جماعت کی آہوں سے ڈرنا چاہیے۔خصوصاً اگر مرزا (غلام احمد) کی آہ ہو صفحہ ۲۰۲۔جو کچھ نئی شادی کے لئے ضرورت ہے میں وہ سب سامان کردوں گا صفحہ ۲۱۹۔اے فخر رسل مجھے تیرے قرب الٰہی کا (بلند مرتبہ) معلوم ہوگیا ہے تو اس لئے دیر سے پہنچا ہے کہ بہت دور سے آیا ہے صفحہ ۲۶۵۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب وہ وقت آرہا رہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔صفحہ ۲۹۰۔اے وہ بہت سی خواہشات جو خاک ہوگئیں۔تا جس کا جھوٹ ثابت ہوجائے اس کا منہ کالا ہو