روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 642 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 642

صفحہ ۳۰۰۔جب خدا کسی کی پردہ دری چاہتا ہے تو اس کی طبیعت کو نیک لوگوں پر طعنہ زنی کی طرف مائل کردیتا ہے صفحہ ۳۰۵۔یہ وہ نوجوان ہے جس نے مشکلات اور سختیاں دیکھنی ہیں اور جنگ اور کارزار سے خوب آشنا ہے۔خلافت پر اس کا دل بہت مائل تھا لیکن ابوبکر درمیان میں حائل ہوگیا صفحہ ۳۲۰۔تا جس کا جھوٹ ثابت ہوجائے اس کا منہ کالا ہو صفحہ ۳۴۰۔آسمان اور چاند سورج نے گواہی دے دی تاکہ تو نادانی اور غفلت کی وجہ سے میری تکذیب نہ کرے۔جب تجھے نیکوں کی طرح خدا کی مدد حاصل نہیں ہے تو انصاف سے بعید ہے کہ تو حق پر ہونے کا دعویٰ کرے صفحہ ۳۷۸۔گندم سے گندم ہی اگتی ہے اور جو سے جو۔تُو اپنے عمل کی پاداش سے غافل نہ ہو صفحہ ۳۸۲۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان میں ایک عجیب نور ہے محمدؐ کی کان میں ایک عجیب وغریب لعل ہے۔دل اُس وقت ظلمتوں سے پاک ہوتا ہے جب وہ محمدؐ کے دوستوں میں داخل ہو جاتا ہے۔میں اُن نالایقوں کے دلوں پر تعجب کرتا ہوں جو محمدؐ کے دستر خوان سے منہ پھیرتے ہیں۔دونوں جہان میں مَیں کسی شخص کو نہیں جانتا جو محمدؐ کی سی شان وشوکت رکھتا ہو۔خدا اُس شخص سے سخت بیزار ہے جو محمدؐ سے کینہ رکھتا ہو۔خدا خود اس ذلیل کیڑے کو جلا دیتا ہے جو محمدؐ کے دشمنوں میں سے ہو۔اگر تو نفس کی بد مستیوں سے نجات چاہتا ہے تو محمدؐ کے مستانوں میں سے ہو جا۔اگر تو چاہتا ہے کہ خدا تیری تعریف کرے تو تہ دل سے محمدؐ کا مدح خواں بن جا۔اگر تو اُس کی سچائی کی دلیل چاہتا ہے تو اُس کا عاشق بن جا کیونکہ محمدؐ ہی خود محمد کی دلیل ہے