روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 620 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 620

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۰ رونداد جلسه دعا اور مجھے کامل یقین ہے کہ میری جماعت میں نفاق نہیں ہے اور میرے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں اُن کی فراست نے غلطی نہیں کی اس لئے کہ میں درحقیقت وہی ہوں جس کے آنے کو ایمانی فراست نے ملنے پر متوجہ کیا ہے اور خدا تعالی گواہ اور آگاہ ہے کہ میں وہی صادق اور امین اور موعود ہوں جس کا وعدہ ہمارے سید و مولی صادق و مصدوق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے دیا گیا تھا اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ سے تعلق پیدا نہیں کیا وہ اس نعمت سے محروم ہیں ۔ فراست گویا ایک کرامت ہے یہ لفظ فراست بفتح فا بھی ہے اور بکسر فا بھی جب زبر کے ساتھ ہو تو اس کے معنی ہیں گھوڑے پر چڑھنا ۔ مومن فراست کے ساتھ اپنے نفس کا چابک سوار ہوتا ہے خدا کی طرف سے اُس کو نور ملتا ہے جس سے وہ راہ پاتا ہے اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اتقوا فراسة المؤمن فانه ينظر بنور الله - یعنی مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے ۔ غرض ہماری جماعت کی فراست حقہ کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے خدا کے نور کو شناخت کیا ۔ اسی طرح میں امید رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت عملی حالت میں بھی ترقی کرے گی کیونکہ وہ منافق نہیں ہے اور وہ ہمارے مخالفوں کے اس طرز عمل سے بالکل پاک ہے کہ جب حکام سے ملتے ہیں تو اُن کی تعریفیں کرتے ہیں اور جب گھر میں