روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 621 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 621

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۱ رونداد جلسه دعا آتے ہیں تو کافر بتلاتے ہیں ۔ اے میری جماعت سنو اور یاد رکھو کہ خدا (۲۹) اس طرز عمل کو پسند نہیں فرماتا ۔ تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو اور محض خدا کے لئے رکھتے ہو ۔ نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو اور بدی کرنے والوں کو معاف کرو ۔ کوئی شخص صدیق نہیں ہوسکتا جب تک وہ یک رنگ نہ ہو ۔ جو منافقانہ چال چلتا ہے اور دورنگی اختیار کرتا ہے آخر وہ پکڑا جاتا ہے ۔ مثل مشہور ہے ۔ دروغگو را حافظہ نباشد ۔ اس وقت میں ایک اور ضروری بات کہنی چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ سلاطین کو اکثر ہمیں پیش آتی ہیں اور وہ بھی رعایا ہی کے بچاؤ اور حفاظت کے لئے ہوتی ہیں تم نے دیکھا ہے کہ ہماری گورنمنٹ کو سرحد پر کنی بار جنگ کرنی پڑی ہے گو سر حدی لوگ مسلمان ہیں مگر ہمارے نزدیک وہ حق پر نہیں ہیں ۔ اُن کا انگریزوں کے ساتھ جنگ کرنا کسی مذہبی حیثیت اور پہلو سے درست نہیں ہے اور نہ وہ حقیقتا مذہبی پہلو سے لڑتے ہیں کیا وہ یہ عذر کر سکتے ہیں کہ گورنمنٹ نے مسلمانوں کو آزادی نہیں دے رکھی ؟ بے شک دے رکھی ہے اور ایسی آزادی دے رکھی ہے جس کی نظیر کا بل اور نواح کا بل میں رہ کر بھی نہیں مل سکتی ۔ امیر کے حالات اچھے سننے میں نہیں آتے ان سرحدی مجنونوں کے لڑنے کی کوئی وجہ بجز پیٹ بھرنے کے