روئداد جلسۂ دعا — Page 619
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۹ رونداد جلسه دعا اصلی اطاعت اُسی کی ہے مگر والدین مرشد و ہادی اور بادشاہ وقت کی اطاعت (۲) کا حکم بھی خدا ہی نے دیا ہے اور اطاعت کا فائدہ یہ ہوگا کہ خناس کے قابو سے بچ جاؤ گے۔ پس پناہ مانگو کہ خنّاس کی وسوسہ اندازی کے شر سے محفوظ رہو کیونکہ مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں کاٹا جاتا۔ ایک بار جس راہ سے مصیبت آئے دوبارہ اُس میں نہ پھنسو۔ پس اس سورۃ میں صریح اشارہ ہے کہ با دشاہ وقت کی اطاعت کرو ۔ خناس میں خواص اسی طرح ودیعت رکھے گئے ہیں جیسے خدا تعالیٰ نے درخت اور پانی اور آگ وغیرہ چیزوں اور عناصر میں خواص رکھے ہیں ۔ عنصر کا لفظ اصل میں عَنْ سِر ہے۔ عربی میں ص اور اس کا بدل ہو جاتا ہے ۔ یعنی یہ چیز اسرار الہی میں سے ہے درحقیقت یہاں آکر انسان کی تحقیقات رک جاتی ہے ۔ غرض ہر ایک چیز خدا ہی کی طرف سے ہے خواہ وہ بسائط کی قسم سے ہو خواہ مرکبات کی قسم سے ۔ جبکہ یہ بات یہ ہے کہ ایسے بادشاہوں کو بھیج کر اُس نے ہزار ہا مشکلات سے ہم کو چھڑایا اور ایسی تبدیلی بخشی کہ ایک آتشی تنور سے نکال کر ایسے باغ میں پہنچا دیا جہاں فرحت افزا پودے ہیں اور ہر طرف ندیاں جاری ہیں اور ٹھنڈی خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں پھر کس قدر نا شکری ہو گی اگر کوئی اس کے احسانات کو فراموش کر دے ۔ خاص کر ہماری جماعت کو جس کو خدا نے بصیرت دی ہے اور اُن میں فی الحقیقت نفاق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے جس سے تعلق پیدا کیا ہے اُس میں ذرہ بھر نفاق نہیں شکر گذاری کا بڑا عمدہ نمونہ بننا چاہیے۔