روئداد جلسۂ دعا — Page 615
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۵ رونداد جلسه دعا تھی اور مذہبی تعلیم کا انحصار مذہبی کتابوں کی اشاعت سے وابستہ تھا ۔ (۲۳) پرلیں اور ڈاکخانہ کی برکت سے ہرقسم کی مذہبی کتابیں مل سکتی ہیں اور اخبارات کے ذریعہ تبادلہ خیالات کا موقع بھی ملتا ہے سعید الفطرت لوگوں کے لئے بڑا بھاری موقع حاصل ہے کہ ایمان و اعتقاد میں رسوخ حاصل کریں ۔ ان باتوں کے علاوہ جو ضروری اور اشد ضروری بات ایمان کے رسوخ کے لئے ہے وہ خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس شخص کے ہاتھ پر سر زد ہوتے ہیں جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتا ہے اور اپنے طرز عمل سے گم شدہ صداقتوں اور معرفتوں کو زندہ کرتا ہے سو خدا کا شکر کرنا چاہیے کہ اُس نے اس زمانہ میں ایسے شخص کو پھر ایمان زندہ کرنے کے لئے مامور کیا اور اس لئے بھیجا کہ تا لوگ قوت یقین میں ترقی کریں وہ اسی مبارک گورنمنٹ کے عہد میں آیا وہ کون ہے؟ وہی جو تم میں کھڑا ہوا بول رہا ہے چونکہ یہ مسلم بات ہے کہ جب تک پورے طور پر ایمان نہ ہو نیکی کے اعمال انسان على وجه الا تم بجا نہیں لاسکتا ۔ جس قد ر کوئی پہلو یا کنگرہ ایمان کا گرا ہوا ہو اُسی قدر انسان اعمال میں سُست اور کمزور ہو گا اس بنا پر ولی وہ کہلاتا ہے جس کا ہر پہلو سالم ہو اور وہ کسی پہلو سے کمزور نہ ہو اس کی عبادات اکمل واتم طور پر صادر ہوتی ہوں غرض دوسری شرط ایمان کی سلامتی ہے ۔