روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 616 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 616

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۶ رونداد جلسه دعا تیسری شرط انسان کے لئے طاقت مالی ہے ۔ مساجد کی تعمیر اور أمور متعلقہ اسلام کی بجا آوری مالی طاقت پر منحصر ہے۔ اس کے سوا تمدنی زندگی اور تمام اُمور کا اور خصوصاً مساجد کا انتظام بہت مشکل سے ہوتا ہے اب اس پہلو کے لحاظ سے گورنمنٹ انگلشیہ کو دیکھو ۔ گورنمنٹ نے ہر قسم کی تجارت کو ترقی دی۔ تعلیم پھیلا کر ملک کے باشندوں کو نوکریاں دیں اور بعض کو بڑے بڑے عہدے بھی دیئے سفر کے وسائل بہم پہنچا کر دوسرے ملکوں میں جا کر روپیہ کما لانے میں مدد دی چنانچہ ڈاکٹر پلیڈ ر عدالتوں کے عہدہ دار سرشتہ تعلیم کے ملازموں کو دیکھو غرض بہت سے ذریعوں سے لوگ معقول روپیہ کماتے ہیں اور تجارت کرنے والے سودا گر قسم قسم کے تجارتی مال ولایت اور دور دراز ملکوں افریقہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں جاکر مالا مال ہو کر آتے ہیں غرض گورنمنٹ نے روزگار عام کر دیا ہے اور روپیہ کمانے کے بہت سے ذریعے پیدا کر دیتے ہیں ۔ چوتھی شرط امن ہے ۔ یہ امن کی شرط انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے اس کا انحصار علی الخصوص سلطنت ہے رکھا گیا ہے ۔ جس قد رسلطنت نیک نیت اور اس کا دل کھوٹ سے پاک ہوگا اسی قدر یہ شرط زیادہ صفائی سے پوری ہو گی اب اس زمانہ میں امن کی شرط اعلیٰ درجہ پر پوری ہو رہی ہے ۔ میں خوب یقین رکھتا ہوں کہ سکھوں کے زمانہ کے دن انگریزوں کے زمانہ کی راتوں سے بھی کم درجہ پر تھے یہاں سے قریب ہی بوٹر ایک گاؤں ہے وہاں حملا یہ موضع قادیان شریف سے دو میل کے فاصلہ پر ہوگا۔ جمالی