روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 614 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 614

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۴ رونداد جلسه دعا (۲۲) ملتے ہیں ۔ بعض خطرناک امراض مثلاً چیچک ۔ ہیضہ ۔ طاعون و غیره کے دفعیہ کے لئے حال ہی میں طاعون کے متعلق جس قدر کا رروائی گورنمنٹ کی طرف سے عمل میں آئی ہے ۔ وہ بہت ہی کچھ شکر گزاری کے قابل ہے غرض صحت کے لحاظ سے گورنمنٹ نے ہر قسم کی ضروری امداد دی ہے اور اس طرح پر عبادت کے لئے پہلی اور ضروری شرط کے پورا کرنے کے واسطے بہت بڑی تائید کی ہے ۔ دوسری شرط ایمان ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ اور اس کے احکام پر ایمان ہی نہ رہا ہو ا و ر اندر ہی اندر بے دینی اور الحاد کا جذام لگ گیا ہو تو بھی تعمیل احکام الہی نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ بہت لوگ کہا کرتے ہیں ۔ ایہہ جگ مٹھا تے اگلا رکن ڈٹھا ۔ افسوس ہے دو آدمیوں کی شہادت پر ایک مجرم کو پھانسی مل سکتی ہے مگر با وجو د یکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اور بے انتہا و ولیوں کی شہادت موجود ہے لیکن ابھی تک اس قسم کا الحا دلوگوں کے دلوں سے نہیں گیا ۔ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے مقتدر نشانوں اور معجزات سے آنــا الـمـوجود کہتا ہے مگر یہ کمبخت کا ن رکھتے ہوئے بھی نہیں سنتے ۔ غرض یہ شرط بھی بہت بڑی ضروری شرط ہے اس کے لئے بھی ہمیں گورنمنٹ انگلشیہ کا شکر گذار ہونا چاہیے کیونکہ ایمان و اعتقاد پختہ کرنے کے لئے عام تعلیم مذہبی کی ضرورت