روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 599 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 599

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۹۹ رونداد جلسه دعا اور اگر لڑکا ہو تو پھر یہ خوشی اور بھی بڑی ہوتی ہے شادیانے بجائے جاتے ﴿۷﴾ ہیں لیکن اگر لڑ کی ہو تو گویا وہ گھر ماتم کدہ اور وہ دن سوگ کا دن ہو جاتا ہے اور اپنے تئیں منہ دکھانے کے قابل نہیں سمجھتے ۔ بسا اوقات بعض نادان مختلف تدابیر سے لڑکیوں کو ہلاک کر دیتے یا اُن کی پرورش میں کم التفات کرتے ہیں ۔ اور اگر بچہ گنجہ اندھا اپاہج پیدا ہو تو چاہتے ہیں کہ وہ مر جاوے اور اکثر دفعہ تعجب نہیں کہ خود بھی وبال جان سمجھ کر مار دیتے ہوں ۔ میں نے پڑھا ہے کہ یونانی لوگ ایسے بچوں کو عمد اہلاک کر دیتے تھے بلکہ اُن کے ہاں شاہی قانون تھا کہ اگر کوئی بچہ نا کارہ ۔ اپاہج ۔ اندھا وغیرہ پیدا ہو تو اُس کو فوراً مار دیا جائے اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ انسانی خیالات میں پرورش اور خبر گیری کے ساتھ ذاتی اور نفسانی اغراض ملے ہوئے ہوتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی اس قدر مخلوق کی (جس کے تصور اور بیان سے وہم اور زبان قاصر ہے اور جو زمین اور آسمان میں بھری پڑی ہے ) خلق اور پرورش سے کوئی غرض نہیں ہے ۔ وہ والدین کی طرح خدمت اور رزق نہیں چاہتا بلکہ اس نے مخلوق کو محض ربوبیت کے نقاضہ سے پیدا کیا ہے ۔ ہر ایک شخص مان لے گا کہ پودا لگا نا پھر آبپاشی کرنا اور اس کی خبر گیری رکھنا اور شمر دار درخت ہونے تک محفوظ رکھنا ایک بڑا احسان ہے ۔ پس انسان اور اس کی حالت اور غور و پرداخت پر غور کرو تو معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے کتنا بڑا احسان کیا ہے کہ اس قدرا نقلابات اور بیکسیوں کی گھڑیوں میں کیسے کیسے تغیرات میں اس کی دستگیری فرمائی ہے۔