روئداد جلسۂ دعا — Page 600
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۰۰ رونداد جلسه دعا دوسرا پہلو جو ابھی میں نے بیان کیا ہے کہ قبل از پیدایش وجود ایسے سامان ہوں کہ تمدنی زندگی اور قومی کے کام کے لئے پورا سامان موجود ہو ۔ دیکھو ہم ابھی پیدا ہی نہ ہوئے تھے کہ سامان پہلے ہی کر دیا ۔ منور سورج جو اب چڑھا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے عام روشنی پھیلی ہوئی ہے اور دن چڑھا ہوا ہے اگر نہ ہوتا تو کیا ہم دیکھ سکتے تھے یا روشنی کے ذریعہ جو فوائد اور منافع ہمیں پہنچ سکتے ہیں ہم کس ذریعہ سے حاصل کر سکتے ۔ اگر سورج اور چاند یا اور کسی قسم کی روشنی نہ ہوتی تو بینائی بے کا ر ہوتی اگر چہ آنکھوں میں ایک قوت دیکھنے کی ہے مگر وہ بیرونی اور خارجی روشنی کے بدوں لکھی ہے ۔ پس یہ کس قدر احسان ہے کہ قومی سے کام لینے کے لئے اس نے اُن ضروری سامانوں کو پہلے سے مہیا کر دیا ۔ اور پھر یہ کس قدر اس کی رحمت ہے کہ اُس نے ایسے قومی دیئے ہیں اور ان میں بالقوہ ایسی استعدادات رکھ دی ہیں جو انسان کی تعمیل اور وصول الی الغایة کے لئے از بس ضروری ہیں ۔ دماغ میں ، اعصاب میں ، عروق میں ، ایسے خواص رکھتے ہیں کہ انسان ان سے کام لیتا ہے اور ان کی تکمیل کر سکتا ہے اس لئے کہ قوتوں کی تکمیل کا سامان ساتھ ہی پیدا کر دیا ہے ۔ یہ تو اندرونی نظام کا حال ہے کہ ہر ایک قوت اُس منشاء اور مفاد سے پوری مناسبت رکھتی ہے جس میں انسان کی فلاح ہے اور بیرونی طور پر بھی ایسا ہی انتظام رکھا ہے کہ ہر شخص جس قسم کا حرفہ رکھتا ہے اس کے مناسب حال ادوات و آلات قبل از وجود مہیا کر رکھے ہیں ۔ مثلاً اگر کوئی جوتا بنانے والا ہے تو اُس کو چڑا اور دھاگا نہ ملے تو وہ