پُرانی تحریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 548

پُرانی تحریریں — Page 32

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۲ پرانی تحریریں آپ مجھ سے اُن مصنفوں کے نام طلب کرتے ہیں جن کی تصنیف یا تحقیقات میں غلطی نہیں ہے حالانکہ جن علوم کا میں نے ذکر کیا تھا ان کے جاننے والوں کے نزدیک ان کی تصنیف کی کیفیت پوشیدہ نہیں ہے۔ کیا آپ نے علم ریاضی کی تصنیفات خود ملاحظہ نہیں کی ہیں؟ کیا علم طبیعات کی کتب آپ کی نظر سے نہیں گذری ہیں؟ بیشک جدید تصنیفات جو انگریزی سے فارسی یا عربی میں ترجمہ نہیں ہوئیں شائد ان کی کیفیت آپ سے پوشیدہ ہومگر بعض یونانیوں کی تصنیف مثل اقلیدس کے علم ہندسہ وغیرہ سے غالباً آپ واقفیت رکھتے ہونگے اور ظاہر ہے کہ علم ہندسہ کے راست اور صحیح ہونے میں آج تک دنیا میں کسی عالم کو خواہ وہ الہام کا مقر ہو یا منکر ۔ خدا پرست ہو یا د ہر یہ ) کلام نہیں ہے اگر آپ کی رائے میں وہ درست نہ ہو تو آپ براہ مہربانی مجھ کو اس کی غلطیوں سے مطلع فرمائیں۔ پھر آپ یہ بھی لکھتے ہیں کہ میں نے آپ کے مضمون کے جواب دینے میں داب مناظرہ کو مرعی نہیں رکھا۔ اس کے جواب میں میں صرف اس قدر عرض کرنا کافی سمجھتا ہوں کہ جس وقت میری اور آپ کی کل تحریریں رسالہ برا در ہند میں مشتہر کی جاویں گی اُسوقت انصاف پسند ناظرین خود ہی تصفیہ کر لیں گے آپ کا یہ فرمانا صحیح ہے یا غیر صحیح۔ اگر آپ لکھیں تو اگلے مہینے کے رسالہ سے میں اس بحث کو مشتہر کرنا شروع کر دوں ۔ لاہور ۱۲ ارجون ۱۸۷۹ء آپ کا نیازمند شیو نارائن اگنی ہوتری مکرمی جناب پنڈت صاحب آپ کا مہر بانی نامہ عین اُس وقت میں پہنچا کہ جب میں بعض ضروری مقدمات کے لیے امرت سر کی طرف جانے کو تھا۔ چونکہ اس وقت مجھے دو گھنٹہ کی بھی فرصت نہیں اس لئے آپ کا جواب واپس آکر لکھوں گا اور ان شاء اللہ تعالیٰ تین روز بغایت درجہ چار روز کے بعد واپس آجاؤں گا اور پھر آتے ہی جواب لکھ کر خدمت گرامی میں ارسال کروں گا۔ آپ فرماتے ہیں کہ یہ مضامین برادر ہند میں درج ہوں ۔ مگر میری صلاح