نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 610 of 822

نزول المسیح — Page 610

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۱۰۷ قريباً كاء پیشگوئی نمبر ۱۰۸ تخمينا ۱۸۹۹ء زنده گواه رویت نزول المسيح جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں کرتے تھے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ قبل از وقت اس بات کے لئے نشان دیا گیا تھا کہ آسمان سے قہری نشان ظاہر ہوں گے اور بعض ہیبت ناک موتیں نشان کی طرح ہوں گی ۔ جیسا کہ لیکھرام پنڈت کی موت اور جیسا کہ طاعون دنیا کو کھارہی ہے۔ پنڈت اگنی ہوتری نے جو بر ہمو سماج کا ایک منتخب معلم ہے لاہور سے میری طرف ایک خط لکھا کہ میں حصہ سوم براہین احمدیہ کار دیکھنا چاہتا ہوں ۔ ابھی وہ خط اس جگہ نہیں پہنچا تھا کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے اس مضمون سے آگاہی دے دی تھی چنانچہ کئی ہندو آریوں کو بلا کر بتا دیا گیا تھا اور ایک آریہ کو ہی شام کے وقت ڈاکخانہ میں بھیجا گیا تا وہ گواہ بن سکے۔ چنانچہ جب وہ خط لا یا تو اس محط کا وہی مضمون تھا جو الہام الہی سے خبر پا کر پہلے لوگوں پر ظاہر کر دیا گیا تھا اور وہ خط سب کو دکھایا گیا اور پنڈت اگنی ہوتری کو جواب لکھا گیا کہ جس الہام کے سلسلہ کا تم ردلکھنا چاہتے ہو اسی کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہم کو پیش از وقت تمہارے خط کے مضمون سے اطلاع دے دی ہے اگر چاہو تو قادیان میں آکر اپنے ہندو بھائیوں سے تصدیق کرلولے جب بعض مخالفین کی مخبری سے میرے پر ٹیکس لگانے کے لئے سرکار کی طرف سے مقدمہ ہوا اور میری طرف سے عذرداری کی گئی تو میں ایک دن لے اس نشان کے گواہ قادیان کے بہت سے آریہ ہیں۔ تاریخ ظہور پیشگوئی قریباً ۱۸۸۷ء دنوں بعد پیشگوئی کے کچھ ۲۲۸