نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 611 of 822

نزول المسیح — Page 611

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۶۰۷ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۰۸ قریباً ۷ ۱۸۸ء پیشگوئی نمبر ۱۰۹ زنده گواه رویت نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی چھوٹی مسجد میں چند احباب کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور آمد خرچ کا حساب کر رہے تھے کہ مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہوئی اور اس میں دکھایا گیا کہ ہندو تحصیلدار بٹالہ جس کے پاس مقدمہ تھا بدل گیا ہے اور اس کے عوض ایک اور شخص کرسی پر بیٹھا ہے جو مسلمان ہے اور اس کشف کے ساتھ بعض امور ایسے ظاہر ہوئے جو فتح کی بشارت دیتے تھے تب میں نے اسی وقت یہ کشف حاضرین کو سنا دیا جن میں سے ایک خواجہ جمال الدین صاحب بی اے انسپکٹر مدارس جموں و کشمیر تھے اور بہت سے جماعت کے لوگ تھے چنانچہ اس کے بعد ایسا ہوا کہ وہ ہند و تحصیلدار یکا یک بدل گیا اور اس کی جگہ میاں تاج الدین صاحب تحصیلدار بٹالہ مقرر ہوئے جنہوں نے نیک نیتی کے ساتھ اصل حقیقت کو دریافت کر لیا اور جو کچھ تحقیقات سے معلوم ہوا اس کی رپورٹ ڈکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپور میں بھیج دی اور نیک اتفاق یہ ہوا کہ صاحب موصوف بھی زیرک اور انصاف پسند تھے انہوں نے لکھ دیا کہ مرزا غلام احمد صاحب کا ایک شہرت یافتہ فرقہ ہے جن کی نسبت ہم بدلنی نہیں کر سکتے یعنی جو کچھ عذر کیا گیا ہے وہ واقعی درست ہے اس لئے ٹیکس معاف اور مسل داخل دفتر ہویا ایک دفعہ ہمیں موضع گنجراں ضلع گورداسپور کو جانے کا اتفاق ہوا اور شیخ حامد علی ساکن تھصہ غلام نبی ہمارے ساتھ تھا جب صبح کو ہم نے جانے کا قریباً ۱۸۸۷ء لے اس نشان کے گواہ خواجہ جمال الدین صاحب بی اے۔ مولوی محمد علی صاحب ایم اے۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی نور الدین صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب۔ شیخ عبدالرحمن صاحب۔