نشانِ آسمانی — Page 401
روحانی خزائن جلد۴ ۴۰۱ نشان آسمانی یا دیر سے رحمت الہی نازل ہوتی ہے مگر اوائل میں قحط اور وبا وغیرہ کی تنبیہیں بھی اترا کرتی ہیں اور اہل کشف انجام کا حال بیان کرتے ہیں نہ ابتدائی واقعات کا۔ بادشاہ تمام ہفت اقلیم شاہ عالی تبار می بینم یعنی مجھ کو کشفی نظر میں وہ ایک شاہ عالی خاندان ہفت اقلیم کا بادشاہ نظر آتا ہے ۔ یہ مطابق اس پیشگوئی کے ہے جو ازالہ اوہام میں درج ہو چکی ہے اور وہ یہ ہے :۔ حكم الله الرّحمن لِخَلِيفَةِ اللهِ السُّلطان سيؤتى له الملك العظيم الخ براس عاجز کی نسبت الہام ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ خلیفہ اللہ بادشاہ جس کو ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور جس پر زمین کے خزانے کھولے جائیں گے۔ اس بادشاہی سے مراد اس دنیا کی (۱۲) ظاہری بادشاہی نہیں بلکہ روحانی بادشاہی ہے۔ مهدی وقت و عیسی دوران ہر دو را شہسوار می بینم یعنی وہ مہدی بھی ہوگا اور عیسی بھی دونوں صفات کا حامل ہوگا اور دونوں صفات سے اپنے تئیں ظاہر کرے گا یہ آخری بیت عجیب تصریح پر مشتمل ہے جس سے صاف طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے حکم پا کر عیسی ہونے کا بھی دعوی کرے گا اور ظاہر ہے کہ یہ دعوی تیزہ گلو برس سے آج تک کسی نے بجز اس عاجز کے نہیں کیا کہ عیسی موعود میں ہوں ۔ یہ چند اشعار ہیں جو ہم نے نعمت اللہ ولی کے قصیدہ سے جو طول طویل ہے برعایت اختصار لکھے ہیں ہر ایک کو چاہیے جو اپنی تسلی کے لئے اصل ابیات کو دیکھ لے۔ وَالسَّلام على من اتَّبع الهُدَى حضرت عیسی کی نسبت بھی پہلی کتابوں میں یہ پیشگوئی تھی کہ وہ بادشاہ ہوگا اور اس کے ساتھ لشکر ہوگا مگر آخر مسیح غریبوں اور مسکینوں کے لباس میں ظاہر ہوا اور یہودی بوجہ نہ پائے جانے ظاہری نشانوں کے منکر ہو گئے ۔۱۲