نشانِ آسمانی — Page 400
روحانی خزائن جلد۴ ۴۰۰ نشان آسمانی چکا ہے اور وہ یہ ہے جری اللہ فی حلل الانبیاء یعنی فرستادہ خدا در حلہ ہائے انبیاء۔ زینتِ شرع و رونق اسلام محکم و استوار می بینم یعنی اسکے آنے سے شرع آرایش پکڑ جائے گی اور اسلام رونق پر آجائے گا اور دینِ متین محمدی محکم اور استوار ہو جائے گا۔ یہ اس الہام کے مطابق ہے جو اس عاجز کی نسبت اس وقت سے دس برس پہلے براہین میں چھپ چکا ہے اور وہ یہ ہے ۔ بخرام کہ وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ اور نیز یہ الہام هو الذى ارسل رسوله بالهدی و دین الحق ليظهره على الدين كله دیکھو صفحه ۲۳۹ براہین احمدیہ حاشیہ۔ اح م و دال می خوانم نام آن نامدار می بینم یعنی کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا ہے کہ نام اس امام کا احمد ہوگا۔ دین و دنیا ازو شود معمور خلق زو بختیار می بینم یعنی اس کے آنے سے اسلام کے دن پھریں گے اور دین کو ترقی ہوگی اور دنیا کو بھی سیہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو لوگ اس کے ساتھ بدل و جان ہو جائیں گے خدائے تعالیٰ ان کے گناہ بخش دے گا اور دین میں استقامت عطا کرے گا اور وہی اسلام کی دنیوی ترقی کا بھی پودہ ٹھہریں گے کہ خدا ان کو نشو و نما دے گا اور ان میں اور ان کی ذریت میں برکت رکھے گا یہاں تک کہ دنیا میں بھی وہ ایک با اقبال قوم ہو جائے گی اسی کے مطابق براہین احمدیہ میں یہ الہام درج ہے وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيامة اور یہ جو اشارہ کیا کہ اس کے آنے سے اسلام کی دینی و دنیوی حالت صلاحیت پر آجائیں گی اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے وہ اسلام کیلئے رحمت ہو کر آتا ہے اور اسی کے ساتھ جلد