مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 493 of 615

مجموعہ آمین — Page 493

روحانی خزائن جلد۱۷ ۴۹۳ مجموعه آمین جی مت لگاؤ اس سے دل کو چھڑاؤ اس سے رغبت ہٹاؤ اس سے بس دور جاؤ اس سے یارو یہ اژدہا ہے جاں کو بچاؤ اس سے یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہ عرفاں جو اس کے پڑھنے والے ان پر خدا کے فیضاں اُن پر خدا کی رحمت جو اس پہ لائے ایماں یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي چشمہ ہدایت جس کو ہو عنایت یہ ہیں خدا کی باتیں ان سے ملے ولایت نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا اکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِـي آمین مطبوعہ ۷ جون ۱۸۹۷ء 000