مجموعہ آمین — Page 492
روحانی خزائن جلد۱۷ ۴۹۲ مجموعه آمین اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے تجھ پر میرا توکل در پر ترے یہ سر ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ، تجھ سے دل لگایا سو سو ہے غم اُٹھایا تن خاک میں ملایا جاں پر وبال آیا شکر اے خدایا! جاں کھو کے تجھ کو پایا پر یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي دیکھا ہے تیرا منہ جب چپکا ہے ہم پہ کوکب مقصود مل گیا سب ہے جام اب لبالب تیرے کرم سے یا رب میرا بڑ آیا مطلب یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِـي احباب سارے آئے تو نے یہ دن دکھائے تیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بلائے یہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِـي مہماں جو کر کے اُلفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي دنیا بھی اک سرا ہے بچھڑے گا جو ملا ہے گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جدا ہے شکوہ کی کچھ نہیں جا یہ گھر ہی بے بقا ہے یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے دوستو پیارو! عقبیٰ کو مت بسا رو کچھ زاد راہ لے لو، کچھ کام میں گذارد دنیا ہے جائے فانی دل سے اسے اتارو یه روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يُرَانِي