لیکچر لاہور

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 597

لیکچر لاہور — Page 192

روحانی خزائن جلد ۲۰ 19+ لیکچر لاہور ولا تصعر لخلق الله ولا تسئم من الناس۔ وقل رب لا تذرني فردا وانت خير الوارثين۔ اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب الصفّة۔ ترى أعينهم تفيض من الدمـع ربنا اننا سمعنا مناديًا ينادي للايمان۔ انی جاعلک فی الارض خليفة۔ يقولون انى لك هذا قل الله ۔ عجیب ، لا يُسئل عما يفعل وهم يسئلون۔ ويقولون إن هذا الا اختلاق قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون۔ هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله۔ يريدون ان يطفئوا نور الله والله متم نوره ولو كره الكافرون يعصمك الله ولولم يعصمك الناس انک باعيننا۔ سمّيتك المتوكل ۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب ۔ شاتان تذبحان وكل من عليها فان ۔ وعسى | ان تكرهوا شيئًا وهو خير لكم وعسى ان تحبوا شيئًا وهو شر لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون ترجمہ: خدا مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری تو حید اور تفرید پس وہ وقت ۲۵ قریب ہے جو تیری مدد کے لئے لوگ طیار کئے جائیں گے اور تجھ کو لوگوں میں مشہور کیا جائے گا۔ تو مجھ سے وہ مرتبہ اور مقام رکھتا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی ۔ خدا ہر ایک میدان میں تجھے مدد دے گا۔ تو میری جناب میں عزت رکھتا ہے۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا۔ میں بہت سے لوگ تیرے تابع اور پیرو کروں گا اور تو ان کا امام کیا جائے گا۔ میں لوگوں کے دلوں میں الہام کروں گا تا وہ اپنے مال سے تیری مدد کریں۔ دور دراز اور عمیق راہوں سے تجھے مالی مدد دیں پہنچیں گی ۔ لوگ تیری خدمت میں دور دور کی راہوں سے آئیں گے۔ پس تجھے لازم ہے کہ اُن سے بدخلقی نہ کرے۔ اور ان کی کثرت اور انبوہ اور فوج در فوج آنے سے تھک نہ جائے اور یہ دعا کیا کر کہ اے میرے خدا! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تجھ سے بہتر اور کوئی وارث نہیں