لیکچر لاہور — Page 193
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۱۹۱ لیکچر لاہور خدا اصحاب الصفہ تیرے لئے مہیا کرے گا اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا چیز اصحاب الصفہ ہیں۔ تو دیکھے گا کہ ان کے آنسو جاری ہوں گے اور وہ کہیں گے کہ اے ہمارے خدا! ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز سنی جو لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔ میں تجھے زمین میں خلیفہ بناؤں گا۔ لوگ تحقیر کی راہ سے کہتے ہیں کہ تجھے یہ مرتبہ کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟ ان کو کہہ دے کہ وہ خدا عجیب قدرتوں والا خدا ہے۔ جو کام وہ کرتا ہے کوئی پوچھ نہیں سکتا کہ تو نے ایسا کیوں کیا اور وہ ہر ایک کے قول سے مواخذہ کرے گا کہ تم نے ایسا کیوں کہا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف بناوٹ ہے۔ ان کو جواب دے کہ خدا اس کا روبار کا بانی ہے۔ پھر ان کو ان کی لہو ولعب میں چھوڑ دے۔ خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کو سب دینوں پر غالب کر کے دکھا دے۔ یہ لوگ ارادہ کریں گے کہ جس نور کو خدا دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے اس کو بجھا دیں مگر خدا اس نور کو پورا کرے گا یعنی تمام مستعد دلوں تک پہنچائے گا اگر چہ کا فرلوگ کراہت بھی کریں۔ خدا تمہیں اُن کی شرارت سے بچائے گا۔ اگر چہ لوگ بیچا نہ سکیں ۔ تو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں ہے کہ تجھے چھوڑ دے جب تک کہ وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ دو بکریاں ذبح کی جائیں گی اور ہر ایک جو زمین پر ہے آخر اس نے مرنا ہے۔ قریب ہے کہ ایک چیز کو تم بُراسمجھو اور وہ چیز اصل میں تمہارے لئے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ ایک چیز کو تم اچھا سمجھو اور وہ چیز تمہارے لئے بُری ہوا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ کون سی چیز تمہارے لئے بہتر ہے اور تم نہیں جانتے۔ اب جاننا چاہیے کہ ان الہامات میں چار عظیم الشان پیشگوئیوں کا ذکر ہے (۱) ایک یہ کہ خدا تعالیٰ ایسے وقت میں جبکہ میں اکیلا تھا اور کوئی میرے ساتھ نہ تھا اُس زمانہ میں جس کو اب قریباً تیس سال گزر چکے ہیں مجھے خوشخبری دیتا ہے کہ تو اکیلا نہیں رہے گا اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ تیرے ساتھ فوج در فوج لوگ ہو جائیں گے اور وہ دور دور راہوں سے