کتاب البریہ — Page 205
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۰۵ نقل تتمہ بیان ڈاکٹر کلارک بصیغه فوجداری اجلای کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر فیصلہ نمبر بستہ نمبر مقدمہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور مرجوعه ۹ / اگست ۹۷ متدائره از محکمه مہر عدالت دستخط حاکم 15/8/97 سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام میرزاغلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری تمہ بیان ڈاکٹر کلارک با قرار صالح ۱۳ اگست ۹۷ ہمارے والد کلارک صاحب نے ہم کو اطلاع دی تھی کہ خبر دار ہو مرزا صاحب نقصان پہنچائیں گے۔ کل ہم نے جواب مصلحنا نہیں دیا تھا۔ ڈاکٹر کلارک سنایا گیا درست ہے دستخط حاکم اور یا ہندوستان کے قطبوں اور فوٹوں کی نسل تھے جن کے بزرگوں کو لاکھوں انسان اعلیٰ درجہ کے ولی اور قطب وقت سمجھتے تھے وہ لوگ اس جماعت میں داخل ہوئے اور ہوتے جاتے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور قدرت نے مولویوں کو ان کے ارادوں سے نامراد رکھ کر ہماری جماعت کو فوق العادت ترقی دی ہے اور دے رہا ہے۔ وہ لوگ جو درحقیقت پارسا طبع اور خدا ترس اور نوع انسان سے ہمدردی کرنے والے اور دین کی ترقی کے لئے بدل و جان کوشش ۱۷۲ کر نیوالے اور خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں بٹھانے والے اور عقلمند اور ذی فہم اور اولوالعزم اور خدا اور رسول سے کچی محبت رکھنے والے ہیں وہ اس جماعت میں بکثرت پائے جائیں گے۔ میں دیکھتا ہوں کہ خداوند کریم اس بات کا ارادہ کر رہا ہے کہ اس جماعت کو بڑھاوے اور برکت دے اور زمین کے کناروں تک سعادت مند انسانوں کو کھینچ کر اس میں داخل کرے۔ اس جگہ اس بات کا لکھنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ میرا یہ دعویٰ کہ میں مسیح موعود ہوں ایک ایسا دعویٰ ہے جس کے ظہور کی طرف مسلمانوں کے تمام فرقوں کی آنکھیں لگی ہوئی تھیں اور احادیث نبویہ کی متواتر پیشگوئیوں کو پڑھ کر ہر ایک شخص اس بات کا منتظر تھا کہ کب وہ بشار تمیں ظہور میں آتی ہیں ۔ بہت سے اہل کشف نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر خبر دی تھی کہ وہ مسیح موعود چودھویں صدی ۱۷۲