کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 148 of 630

کتاب البریہ — Page 148

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۴۸ غزنوی گروه مولوی عبدالجبار صاحب نے فتویٰ مذکورہ بالا پر بصفحہ ۲۰۰ دستخط کرتے ہوئے ذیل کے الفاظ لکھے ہیں۔ ان امور کا مدعی رسول خدا کا مخالف ہے۔۔ ان لوگوں میں سے جن کے حق میں رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ آخر زمانہ میں دقبال کذاب پیدا ہوں گے۔۔۔ ان سے اپنے آپ کو بچاؤ تم کو گمراہ نہ کر دیں اور بہکا نہ دیں۔ اس (قادیانی) کے چوزے ( اتباع ) ہنود اور نصاری کے مخنث ہیں۔ احمد ابن عبد اللہ غزنوی ۔ بصفحہ ۲۰۱ قادیانی کے حق میں میر اوہ قول ہے جو ابن تیمیہ کا قول ہے جیسے تمام لوگوں سے بہتر انبیاء علیہم السلام ہیں ویسے ہی تمام لوگوں سے بدتر وہ لوگ ہیں جو نبی نہ ہوں اور نبیوں سے مشابہ بن کر نبی ہونے کا دعوی کرے۔۔ بدترین خلائق ہے۔ تمام لوگوں سے ذلیل تر ۔ آگ میں جھوکا جائے گا۔ عبد الصمد ابن عبد اللہ غزنوی ۔ بصفحہ ۲۰۲ غلام احمد قادیانی کجر و بلید فاسد ہے۔ اور رائے کھوٹی ۔ گمراہ ہے۔ لوگوں کو گمراہ کرنے والا ۔ چھپا مرتد ۔ بلکہ وہ اپنے اس شیطان سے زیادہ گمراہ جو اس کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ یہ شخص ایسے اعتقاد پر مر جائے تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے۔ اور نہ یہ اسلامی قبرستان میں دفن ہو۔