کشف الغطاء — Page 198
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۱۹۸ کشف الغطاء نکاح کرے گی ۔ اور پھر میری نسبت ٹھٹھے سے لکھتا ہے کہ ہمیں الہام ہوا ہے کہ قادیانی ایک سخت مقدمہ میں ماخوذ ہو کر پابجولاں قید فرنگ میں ڈالا جاوے گا اور جلا وطن ہو گا اور حالت قید میں بالکل دیوانہ اور مخبط الحواس ہو جائے گا۔ اور اس کے نیچے سے ایک ناسور کا پھوڑا پیدا ہو گا۔اور اس کو کوڑھ ہو جائے گا۔ اور اس کے جسم میں بے شمار کیڑے پیدا ہوں گے اور اس کی صورت مطلقا مسخ ہو جائے گی اور اس کی پیاری بیوی بعض مریدوں سے آشنائی کرے گی اور پھر وہ آوارہ ہو کر قادیانی سے طلاق حاصل کرے گی ۔ اور پھر محمد بخش جعفر زٹلی سے اس کا نکاح ہوگا اور مولوی ابوسعید محمد حسین نکاح خوان ہوں گے عمل اور آخر کار قادیانی آنکھوں سے اندھا، کانوں سے بہرا، زبان سے گونگا، خود کشی کر کے في النار و السفر ہو جائے گا یعنی جہنم میں پڑے گا اور پھر ٹھٹھے کے طور پر اخیر میں لکھتا ہے کہ یہ سب الہام پورے ہو چکے صرف نکاح باقی ہے اور پھر میری نسبت تیسرے اشتہار میں ٹھٹھے سے لکھتا ہے کہ ”سنا ہے کہ اس شخص کو طاعون ہوگئی اور کتوں نے اس کا گوشت کھایا“۔ اور پھر جولائی ۱۸۹۷ء کے پر چہ میں میری تصویر ریچھ کی بنائی ہے۔ علاوہ اس کے محمد حسین نے اپنے اشاعة السنه ۱۸۹۸ء میں جابجا مجھے بد کار اور گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور خونی قرار دیا ہے۔ پس جب کہ یہ ظلم محمد حسین اور اس کے گروہ یعنی محمد بخش جعفر زٹلی وغیرہ کا حد سے زیادہ گذر گیا اور مجھے اس حد تک ذلیل کیا گیا کہ کوئی ایسا لفظ ذلت کا نہ چھوڑا جو میری نسبت استعمال نہ کیا اور پھر مباہلہ کے لئے متواتر درخواست بھیجی ۔ تو بالآخر میں نے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء جاری کیا جس کا مطلب صرف یہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہم دونوں گروہ میں سے اس کو ذلیل کرے جو جھوٹا ہے اور پھر اس اشتہار کی شرح ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار میں اور بھی تصریح سے کر دی اور محمد حسین نے میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے بعد بھی جا بجا مجھے بدنام کرنا چاہا اور میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے جھوٹے طور پر یہ معنے کئے کہ اس میں میرے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے حالانکہ اسی اشتہار میں مولوی محمد حسین نے اپنے اشاعۃ السنہ ۱۸۹ء میں بڑے تمسخر کے طور پر لکھا ہے کہ ان کی بیوی کا محمد بخش سے میں نکاح پڑھوں گا۔ منہ