کشف الغطاء — Page 199
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۱۹۹ کشف الغطاء میں نے تین جگہ کھول کر بیان کر دیا تھا کہ یہ اشتہار صرف جھوٹے کی ذلت کے لئے ہے ہم دونوں فریق میں سے کوئی ہو ۔ اور پھر میں نے یہ سن کر کہ محمد حسین میرے اشتہار ۲۱ نومبر کے (۱۷) خلاف واقعہ معنے بیان کرتا ہے ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء کا اشتہار اس غرض سے شائع کیا کہ تا محمد حسین الٹے معنے کر کے لوگوں کو دھوکا نہ دیوے مگر میں نے سنا ہے کہ بعد اس کے پھر بھی وہ دھوکہ دیتا رہا۔ ایک بچہ بھی جو ادنی استعداد رکھتا ہو میرے ان دونوں اشتہارات کو دیکھ کر جو ۲۱ / نومبر ۹۸ ء اور ۳۰ رنومبر ۹۸ء میں جاری ہوئے تھے بدیہی طور پر سمجھ سکتا ہے کہ ان اشتہارات میں کسی کے قتل کرنے کی پیشگوئی نہیں ہے بلکہ محض جھوٹے کی ذلت کے لئے بددعا اور الہام ہے ۔ اور یہی غرض تھی جس کی وجہ سے میں نے محمد حسین کا اشتہار جو محمد بخش اور ابوالحسن تبتی کے نام سے جاری کیا گیا تھا ۔ اشتہار ۲۱ نومبر ۹۵ ء کے ساتھ چھاپ بھی دیا تھا اس سے میری یہ غرض تھی کہ تا معلوم ہو کہ محمد حسین نے محض بد زبانی سے مجھے ذلیل کرنا چاہا ہے اور میں خدا سے یہ فیصلہ چاہتا ہوں کہ جو شخص ہم میں سے جھوٹا ہے وہ اسی طرح ذلیل ہو ۔ میں نے اس رسالے کے اخیر پر اپنے دو اشتہار یعنی ۲۱ / نومبر ۹۸ء اور ۳۰ / نومبر ۱۹۸ کا ترجمہ انگریزی میں شامل کر دیا ہے۔ یہ بات کہ میں نے کیوں یہ اشتہار ۲۱ نومبر ۹۸ لکھا اور کس صحیح ضرورت کی وجہ سے میں اس کے لکھنے کا مجاز تھا اس کا جواب میں ابھی دے چکا ہوں کہ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ تک گندہ اشتہاروں کا نشانہ رہا یعنی محمد حسین اور اس کے گروہ کی طرف سے میری نسبت برابر ایک برس تک گالیوں کے اشتہار جاری ہوتے رہے اور ان اشتہارات میں میری سخت اہانت اور بے عزتی کی گئی اور مجھے ذلیل کرنے میں ح اليام جزاء سيئة بمثلها که جو اشتہار ۲۱ نومبر ۹۸ء میں درج ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹے کی ذلت تو ہوگی مگر اسی قسم کی جو اس نے اپنے فعل سے فریق ثانی کو پہنچائی ہو۔ پس اس جگہ ذلت کی قسم مثل کے لحاظ سے قرار دی گئی ہے۔ منہ