جنگ مقدّس — Page 186
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۸۴ جنگ مقدس ہونے کے اُن سزاؤں کو تصور میں لاتا ہے جو بے دینوں کو ملیں گی تو خود اس کا بدن کانپ اُٹھتا ہے اور اپنے تئیں اس بات کا بھوکا اور پیاسا پاتا ہے کہ اگر کوئی نشان ہو تو اس سے تسلی پاوے اور اس کے سہارے کیلئے وہ اسکی دلیل ٹھہر جاوے تو پھر میں تعجب کرتا ہوں کہ یہ درخت عیسائی ۹۳ مذہب کا کیوں کر بغیر پھلوں کے قرار دیا جاتا ہے اور کیوں تسلی کی راہ اس شخص کے مقابل پر پیش نہیں کی جاتی جو پیش کر رہا ہے اگر اللہ تعالیٰ کی عادت نشان دکھلانا نہیں ہے تو اس دین اسلام کی تائید کیلئے کیوں نشان دکھلاتا۔ ا ہے اس لئے کیا کبھی ممکن ہے کہ ظلمت نور پر غالب آجاوے۔ آپ یہ سب باتیں جانے دیں میں خوب سمجھتا ہوں کہ آپکا دل ہرگز ہرگز آپ کے ان بیانات کے موافق نہ ہوگا بہتر تو یہ ہے کہ اس قصہ کے پاک کرنے کے لئے میرے ساتھ آپ کا ایک معاہدہ تحریری ہو جائے اگر میں ان شرائط کے مطابق جو اس معاہدہ میں کہوں گا کوئی نشان اللہ جل شانہ کی مرضی کے موافق پیش نہ کر سکوں تو جس قسم کی سزا آپ چاہیں اس کے بھگتنے کیلئے تیار ہوں بلکہ سزائے موت کیلئے بھی تیار ہوں لیکن اگر یہ ثابت ہو جاوے تو آپ کا فرض ہوگا کہ اللہ جل شانہ سے ڈر کر دین اسلام کو اختیار کریں ڈاکٹر صاحب یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ عیسائی مذہب تو سچا ہو اور تائید دین اسلام کی ہو آپ بجائے خود حضرت مسیح سے دعائیں کرتے رہیں کہ وہ اس شخص کو ذلیل اور لاجواب کرے اور میں اپنے خدا سے دعا کروں گا پھر وہ جو سچا خدا ہے غالب آجائے گا۔ اس سے بہتر اور کونسی تصفیہ کی صورت ہوگی ۔ آپ کے دعاوی بلا دلیل کو کون تسلیم کر سکتا ہے کیوں آپ ان کو بار بار پیش کرتے ہیں ۔ کیا آپ کی قوم نے بالاتفاق اس کو قبول کر لیا ہے آپ براہ مہربانی سیدھے راہ پر آکر وہ طریق اختیار کریں جس سے حق و باطل میں فیصلہ ہو جاوے۔ دستخط بحروف انگریزی احسان الله دستخط بحروف انگریزی غلام قادر صحیح پریزیڈنٹ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام از جانب عیسائی صاحبان