جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 160 of 502

جنگ مقدّس — Page 160

روحانی خزائن جلد ۶ ۱۵۸ جنگ مقدس چھٹا پرچہ مباحثه ۲۷ رمئی ۱۸۹۳ء رونداد آج پھر جلسہ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے یہ تجویز پیش کی کہ چونکہ پادری جی ایل ٹھاکر داس صاحب بوجہ ضروری کام کے گوجرانوالہ میں تشریف لے گئے ہیں۔ اس لئے اُنکی بجائے ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب ناصر مقرر کئے جائیں۔ تجویز منظور ہوئی۔ پھر بہ تحریک ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب ناصر اور بتائید میر حامد شاہ صاحب اور با تفاق رائے حاضرین یہ تجویز منظور ہوئی کہ شرائط مباحثہ میں قرار دیا گیا تھا کہ ہر ایک تقریر پر تقریر کنندوں اور میر مجلس صاحبان کے دستخط ہونے چاہئیں ۔ بعوض اس کے میں پیش کرتا ہوں کہ صاحب میر مجلس صاحبان کے دستخط ہی کافی متصور ہیں ۔ مباحثہ کے متعلق یہ قرار پایا کہ اہل اسلام کی طرف سے منشی غلام قادر صاحب فصیح اور مرزا خدا بخش صاحب اور عیسائی صاحبان کی طرف سے بابو فخر الدین اور شیخ وارث الدین صاحب ایک جگہ بیٹھ کر فیصلہ کریں اور رپورٹ کریں کہ مباحثہ کی کس قدر قیمت مناسب مقرر کی جاسکتی ہے ۔ اس کے بعد عیسائی صاحبان کی طرف سے بتایا جائے گا کہ وہ کس قدر کا پہیاں خرید سکیں گے اور یہ مباحثہ جسے عیسائی صاحبان خریدیں گے اس طرح چھپا ہوا ہو گا که روئداد اور مصدقہ مضامین فریقین کے لفظ بلفظ اُس میں مندرج ہوں گے ۔ کسی فریق کی طرف سے اُس میں کمی بیشی وغیرہ نہیں کی جائے گی۔ بجے ۳۰ منٹ پر مسٹر عبداللہ انتم صاحب نے جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ۳۰ منٹ پر ختم ہوا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۸ بجے ۵ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۹ بجے ۵ منٹ پر ختم ہوا۔ اور اسکے بعد ایک امر پر تنازعہ ہوتا رہا جس کا اُسی وقت فیصلہ کر کے