جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 502

جنگ مقدّس — Page 88

روحانی خزائن جلد ۶ ΛΥ جنگ مقدس پھر فرماتا ہے۔ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِينًا - ( سیپارہ ۶ رکوع ۵) یعنی آج میں نے تمہارے لئے دین تمہارا کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور میں نے تمہارے لئے اسلام کو پسندیدہ کر لیا ۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا " (سیپارہ ۲۶ رکوع ۱۲) وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا وہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے ۔ پھر اللہ جل شانه چند آیتیں قرآن کریم کی تعریف میں جو دین اسلام کو پیش کرتا ہے فرماتا ہے چونکہ قرآن کریم کی تعریف در حقیقت دین اسلام کی تعریف ہے اس لئے وہ آیتیں بھی ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إلَّا كُفُورًا - سیپارہ ۱۵ رکوع ۱۰) اور البتہ طرح طرح بیان کیا ہم نے واسطے لوگوں کے قرآن میں ہر ایک مثال سے پس انکار کیا اکثر لوگوں نے مگر کفر کرنا یعنی ہم نے ہر ایک طور سے دلیل اور حجت کے ساتھ قرآن کو پورا کیا مگر پھر بھی لوگ انکار سے باز نہ آئے۔ قُلِ اللهُ يَهْدِى لِلْحَقِّ ( سیپاره ا الركوع (۹) اللهُ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ( ۳/۲۵) یعنی خدا وہ ہے جس نے کتاب یعنی قرآن شریف کو حق اور میزان کے ساتھ اتارا یعنی وہ ایسی کتاب ہے جو حق اور باطل کے پر کھنے کے لئے بطور میزان کے ہے۔ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا ل ( سیپارہ ۱۳ رکوع ۸) ترجمہ آسمان سے پانی اتارا پس ہر ایک وادی اپنے اپنے قدر میں یہ نکلا ۔ ان هذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ سیپارہ ۱۵ رکوع ۱) یہ قرآن اس تعلیم کی ہدایت کرتا ہے جو بہت سیدھی اور بہت کامل ہے۔ قُل لَّينِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسَ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظهيرال که اگر جن اور انس سب اس بات پر اتفاق کریں کہ اگر اور کتاب جو کمالات قرآنی کا مقابلہ کر سکے پیش کر سکیں تو نہیں پیش کر سکیں گے۔ E اگر چہ وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ پھر ایک اور جگہ فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ فی ( سیپارہ ۷ رکوع ۱۰) یعنی تعلیمات ضرور یہ میں سے کوئی چیز قرآن سے باہر نہیں رہی اور قرآن ایک مکمل کتاب ہے جو کسی دوسری مکمل کا منتظر نہیں بناتا ۔ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضَل ( سپاره ۳۰ رکوع ۱۱) حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ لا (س) ۸/۲۷) قرآن قول فصل ہے المائدة : ٤ ٢ الفتح: ۲۹ ۳ بنی اسرائیل: ۹۰ ۲ یونس: ۳۶ ۵ الشورى : ۱۸ - الرعد: ۱۸ کے بنی اسرائیل ۱۰ بنی اسرائیل : ۸۹ الانعام: ٣٩ الطارق : ١٤ القمر : ٦