ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 208
روحانی خزائن جلد ۳ ۲۰۸ ازالہ اوہام حصہ اول تكلموا الناس على قدر عقولھم کے دیا گیا اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کسی کشفی امرکو (۲۷) جب تک خدائے تعالیٰ خاص طور پر ظاہر نہ کرے کبھی ظاہری معنوں تک محدود نہیں سمجھتے تھے جیسا کہ صدہا احادیث میں یہ طریق اور عادت نبویہ مقدسہ ثابت ہو رہی ہے )۔ پھر راوی کہتا ہے کہ ہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! دجال کس قدر جلد زمین پر چلے گا اور اس کے جلد چلنے کی کیفیت کیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ اُس مینہ کی طرح تیز چلے گا جس کے پیچھے ہوا ہو یعنی ایک دم میں ہزاروں کوس پھر جائے گا اور ایک قوم پر گذر کر اُن کو اپنے دین کی طرف دعوت کرے گا اور وہ اُس پر ایمان لے آویں گے تب وہ بادل کو حکم کرے گا تا اُن کے لئے مینہ برساوے اور زمین کو حکم کرے گا تا اُن کے لئے کھیتیاں اُگاوے۔ ( یہ سارے استعارات ہیں ہوشیار رہو دھوکا نہ کھانا ) پھر فرمایا کہ ایسا ہوگا کہ وقت پر بارشیں ہونے کی وجہ سے جو مویشی صبح چرنے کے لئے جاویں گے وہ شام کو ایسے تازہ و توانا ہو کر آئیں گے کہ بوجہ فربہی کو ہان اُن کی دراز ہو جائیں گی اور پستان دودھ سے بھر جائیں گے اور بباعث بہت سیر شکم ہونے کے کو کیں کچھی ہوئی ہوں گی۔ (۲۸) پھر دجال ایک اور قوم کی طرف جائے گا اور اپنی الوہیت کی طرف اُن کو دعوت کرے گا پھر وہ لوگ اُس کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے اور اُس پر ایمان نہیں لاویں گے۔ سود جال اُن سے بارش کو روک لے گا اور زمین کو کھیتی نکالنے سے بند کر دے گا اور وہ قحط کی بلا میں مبتلا ہو جائیں گے اور کھانے پینے کے لئے اُن کے پاس کچھ نہ رہے گا۔ پھر دجال ایک ویرانہ پر گزرے گا اور اس کو کہے گا کہ اپنے خزانوں کو نکال ۔ تب فی الفور سب خزانے اُس ویرانے سے نکل کر اُس کے پیچھے پیچھے ہو لیں گے اور ایسے اُس کے پیچھے چلیں گے جیسے شہد کی مکھیاں اُس بڑی مکھی کے پیچھے چلتی ہیں جو اُن کی سردار ہوتی ہے۔ پھر دجال ایک ایسے شخص کو بلائے گا جو اپنی جوانی میں بھرا ہوا ہوگا اور اُس کو تلوار سے قتل کر دے گا ۔ اور اُس کے دو ٹکڑے کر کے تیر کی مار پر علیحدہ علیحدہ پھینک دے گا پھر اس کی لاش کو بلائے گا