ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 144 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 144

روحانی خزائن جلد ۳ ۱۴۴ ازالہ اوہام حصہ اول } کے موافق ہمارے مفسر اور محدث اس فقرہ کی یہی تاویل کرتے یعنی یہ کہتے کہ جب مصیح ظہور فرما کر اپنا مسیح موعود ہونا خلق اللہ پر ظاہر کرے گا تو اُس وقت اس کی صحت کی حالت اچھی نہیں ۸۳) ہوگی بلکہ ضرور کسی قسم کی علالت جسمانی اور ضعف بدنی اس کے شامل حال ہو گا جو اس کے ظہور کے لئے ایک خاص وردی کی طرح ایک علامت اور نشانی ہو گی تو ایسی تاویل کیا عمدہ اور لطیف اور سراسر راستی پر مبنی ہوتی لیکن افسوس کہ ہمارے علماء نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ تو اپنی نہایت سادگی اور خام خیالی کی وجہ سے بعینہ یہودیوں کی طرح انتظار کر رہے ہیں کہ سچ سچ مسیح ایک دفعہ میں نے اُس بزرگ با صفا کو خواب میں اُن کی وفات کے بعد دیکھا کہ سپاہیوں کی صورت پر بڑی عظمت اور شان کے ساتھ بڑے پہلوانوں کی مانند مسلح ہونے کی حالت میں کھڑے ہیں تب میں نے کچھ اپنے الہامات کا ذکر کر کے اُن سے پوچھا کہ مجھے ایک خواب آئی ہے اس کی تعبیر فرمائیے۔ میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ ایک تلوار میرے ہاتھ میں ہے جس کا قبضہ میرے پنجہ میں اور نوک آسمان تک پہنچی ہوئی ہے جب میں اس کو دائیں طرف چلاتا ہوں تو ہزاروں مخالف اس سے قتل ہو جاتے ہیں اور جب بائیں طرف چلاتا ہوں تو ہزار ہا دشمن اس سے مارے جاتے ہیں تب حضرت عبد اللہ صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس میری