ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 145 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 145

روحانی خزائن جلد ۳ ۱۴۵ ازالہ اوہام حصہ اول جب آسمان سے اُترے گا تو ایک زرد رنگ کی پوشاک زعفران کے رنگ سے رنگین کی ہوئی اس کے زیب تن ہوگی۔ کاش اگر اسے علماء کو کبھی ایسی خواب بھی آئی ہوتی کہ انہوں نے زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور پھر اس کے بعد بیمار بھی ہو جاتے تو آج اُن کی نگاہ میں ہماری یہ باتیں قابل قدر ٹھہر تیں لیکن مشکل تو یہ ہے کہ روحانی کو چہ میں اُن کو دخل ہی نہیں ﴿۸۳ یہودیوں کے علماء کی طرح ہر ایک بات کو جسمانی قالب میں ڈھالتے چلے جاتے ہیں لیکن ایک دوسرا گر وہ بھی ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے یہ بصیرت اور فراست عطا کی ہے کہ وہ آسمانی باتوں کو آسمانی قانون قدرت کے موافق سمجھنا چاہتے ہیں اور استعارات اور مجازات کے قائل ہیں خواب کو سن کر بہت خوش ہوئے اور بشاشت اور انبساط اور انشراح (۸۸) صدر کے علامات وامارات اُن کے چہرہ میں نمودار ہو گئے اور فرمانے لگے کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ آپ سے بڑے بڑے کام لے گا اور یہ جو دیکھا کہ دائیں طرف تلوار چلا کر مخالفوں کو قتل کیا جاتا ہے اس سے مراد وہ اتمام حجت کا کام ہے کہ جو روحانی طور پر انوار و برکات کے ذریعہ سے انجام پذیر ہوگا (۸۹) اور یہ جو دیکھا کہ بائیں طرف تلوار چلا کر ہزار ہا دشمنوں کو مارا جاتا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے ذریعہ سے عقلی طور پر خدائے تعالیٰ الزام و اسکات خصم کرے گا اور دنیا پر دونوں طور سے اپنی حجت پوری کر دے گا۔ پھر بعد اس کے انہوں نے