ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 143 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 143

روحانی خزائن جلد ۳ ۱۴۳ ازالہ اوہام حصہ اوّل تو یہ معقول تعبیر ہوگی کہ حضرت مسیح اپنے ظہور کے وقت یعنی اس وقت میں کہ جب وہ صحیح ہونے کا دعوی کریں گے کسی قدر بیمار ہوں گے اور حالت صحت اچھی نہیں رکھتے ہوں گے کیونکہ کتب تعبیر کی رو سے زرد رنگ پوشاک پہنے کی یہی تاویل (۸۲ ہے اور ظاہر ہے کہ یہی تاویل عالم کشف اور رؤیا کی نہایت مناسب حال اور سرا سر معقول اور قریب قیاس ہے کیونکہ تعبیر کی کتابوں میں صاف لکھا ہے کہ اگر کسی شخص کی عالم رؤیا یا عالم کشف میں زرد رنگ کی پوشاک دیکھی جائے تو اس کی یہ تعبیر کرنی چاہیے کہ وہ شخص بیمار ہے یا بیمار ہونے والا ہے کاش اگر اس محققانہ مذاق بخوبی کھولی گئی ہیں اب چاہے کوئی اس کو سمجھے یانہ سمجھے لیکن آخر کچھ مدت اور انتظار کر کے اور اپنی ۸۳ بے بنیاد امیدوں سے پاس کمی کی حالت میں ہو کر ایک دن سب لوگ اس طرف رجوع کریں گے۔ اس وقت ان مسیحی علامات کو لکھتے لکھتے مجھے ایک رؤیا صالحہ اپنی یاد آ گئی ہے اور بانذاق لوگوں کے مسرور الوقت کرنے کے لئے اُس کو میں اس جگہ لکھتا ہوں:۔ ایک بزرگ غایت درجہ کے صالح جو مردان خدا میں سے تھے اور مکالمہ الہیہ کے شرف سے بھی مشرف تھے اور بمرتبہ کمال اتباع (۸۴) سنت کرنے والے اور تقویٰ اور طہارت کے جمیع مراتب اور مدارج کو ملحوظ اور مرعی رکھنے والے تھے اور اُن صادقوں اور راستبازوں میں سے تھے جن کو خدائے تعالیٰ نے اپنی طرف کھینچا ہوا ہوتا ہے اور پرلے درجہ کے معمور الاوقات اور یاد الہی میں محو اور غریق اور (۸۵) اسی راہ میں کھوئے گئے تھے جن کا نام نامی عبد اللہ غزنوی تھا