حقیقة المہدی — Page 446
روحانی خزائن جلد ۱۴ حقيقت المهدى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون۔ انت مع الذين اتقوا۔ وانت معی یا ابراهیم۔ یاتیک نصرتی انّى انا الرحمن۔ ياارض ابلعي ماءک غيض الماء وقضى الامر ۔ سلام قولا من رب رحيم۔ وامتازوا اليوم ايها المجرمون۔ اناتجالدنا فانقطع العدو واسبابه۔ ويل لهم اني يؤفكون۔ يعض الظالم على يديه ويوثَقُ۔ وان الله مع الابرار۔ وانه على نصرهم لقدير ۔ شاهت الوجوه۔ انه من آية الله وانه فتح عظيم۔ انت اسمى الاعلى وانت منى بمنزلة محبوبين اخترتك لنفسي قل انّي أمِرْتُ وانا اوّل المؤمنين ۔ یعنی خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو میرے ساتھ ہے اے ابراہیم ۔ میری مدد تجھے پہنچے گی۔ میں رحمان ہوں۔اے زمین! اپنے پانی کو یعنی خلاف واقعہ فتنہ انگیز شکایتوں کو جو زمین پر پھیلائی گئی ہیں نکل جا۔ پانی خشک ہو گیا اور بات کا فیصلہ ہوا۔ تجھے سلامتی ہے یہ رب رحیم نے فرمایا۔ اور اے ظالمو! آج تم الگ ہو جاؤ۔ ہم نے دشمن کو مغلوب کیا اور اس کے تمام اسباب کاٹ دیئے ان پر واویلا ہے۔ کیسے افترا کرتے ہیں۔ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا۔ اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا۔ اور خدا نیکوں کے ساتھ ہوگا۔ وہ ان کی مدد پر قادر ہے۔ منہ بگڑیں گے۔ خدا کا یہ نشان ہے اور یہ فتح عظیم ہے۔ تو میرا وہ اسم ہے جو سب سے بڑا ہے۔ اور تو محبوبین کے مقام پر ہے۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا۔ کہہ میں مامور ہوں اور تمام مومنوں میں سے پہلا ہوں۔