حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 583 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 583

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۸۳ تتمه پر جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا میرے ۱۳۵ ھے نشان روشن ہو جائیں گے۔ میرا دشمن ہلاک ہو گیا یعنی ہلاک ہو جائے گا۔ بہن اُس دا لیکھا خدا نال جا پیا ہے۔ خدا نے اس جگہ میرا نام موسیٰ رکھا جیسا کہ آج سے چھبیس برس پہلے براہین احمدیہ کے کئی مقامات میں میرا نام موسیٰ رکھا گیا۔ خلاصہ الہام یہ ہے کہ اس زمانہ میں موسیٰ ایک ہی ہے دو نہیں ہیں اور وہ جو دوسرا موسیٰ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ کا ذب ہے اور پھر فرمایا کہ وہ جو میری طرف سے موسیٰ ہے وقت آ گیا ہے کہ میں اُس کو ظاہر کروں اور لوگوں میں اُس کو عزت دوں۔ پر جس نے میرا گناہ کیا ہے یعنی محض دروغگوئی کے طور پر موسیٰ بنا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا یعنی ذلت دکھلاؤں گا اور ذلت کی موت دوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا یعنی وہ طاعون میں مبتلا ہوکر مرے گا۔ یہ پیشگوئی پوری تصریح کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی کیونکہ اُس زمانہ میں میرے مقابل پر موسیٰ ہونے کا دعویٰ کرنے والا صرف با بوالہی بخش تھا جس کو خدا نے طاعون سے ہلاک کیا اور ان کی بیماری اور موت سے پہلے عام طور پر اخبار بدر اور الحکم کے ذریعہ ہزاروں انسانوں میں یہ الہام الہی شائع کیا گیا۔ آخر ایسا ہی ظہور میں آیا۔ یادر ہے کہ میرے تمام الہامات میں جہنم سے مراد طاعون ہے۔ پس یہ عظیم الشان پیشگوئی تھی جس میں پیش از وقت بتلایا گیا تھا کہ با بوالہی بخش صاحب طاعون سے فوت ہوں گے۔ نمونہ کے طور پر ذکر کرتا ہوں کہ جہنم سے مُراد میری الہامات میں طاعون ہے جیسا کہ ایک مدت گذری کہ ایک الہام مجھے ہو چکا ہے اور وہ مع تشریح بدر اور الحکم میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔ يأتي على جهنّم زمان ليس فيها احد اس کی تشریح یہ کی گئی ہے کہ ایک زمانہ طاعون پر ایسا آئے گا کہ اس ملک میں ایک بھی نہ ہوگا کہ اس میں داخل ہو یعنی عام طور پر خدا لوگوں کو اس بلا سے نجات دے دے گا۔ اور پھر ایک اور الہام ہے جس میں آگ سے مراد طاعون