حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 527 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 527

روحانی خزائن جلد ۲۲ تاریخ نام فریسنده مقام روانگی (r) سید عبدالستار شاہ ہاسپٹل اسٹمنٹ 3 ۵۲۷ خلاصہ مضمون خط تتمه حقيقة الوحى قریباً دو فیٹ مربع زمین ہے پاؤ میں اونچا اس کے پیچھے تین رنگ سبز سُرخ گلابی کی دُم تھی۔ مثل دھوئیں کے اور وہ دم برنگ ابر ہو کر کم ہو جاتی تھی اور بارش کی طرف اُس کی تند آواز سنی جاتی تھی ۔ اس انگار کو مرد اور عورت ہندو اور عیسائی اور مسلمان وغیرہ سب نے دیکھا۔ دو میل گاؤں سے قریب شمال کی طرف گیا۔ آواز بمقدار دو تو پوں کے اُس میں سے آئی یا جیسے دو گولے۔ پھر دیکھتے دیکھتے غائب ہو گیا۔ حضور کی پیشگوئی پچیس دن والی جو ے مارچ کو کی گئی تھی پوری ہوگئی کیونکہ ۳۱ / مارچ کو یہ تعجب انگیز نظارہ دیکھا گیا۔ سیالکوٹ بروز اتوار بوقت ساڑھے چار بجے شام ایک آسمانی نشان یعنی انگار جو بڑے حجم کا تھا دیکھا گیا جو جنوب کی طرف سے آتا اور شمال کی طرف جاتا تھا۔ ہمارے گھر کے متصل درختوں میں سے گذرا۔ سوا گز کے قریب لمبا آگ کی طرح چمکتا سخت ہیبت ناک نظر آیا۔ عورتیں دیکھ کر سخت خوفزدہ ہو گئیں ۔ درختوں پر چمک سفید تھی اور ہماری طرف آگ کی طرح تھا۔ یکا یک بادل کی طرح بالکل سفید ہو گیا پھر آہستہ آہستہ بہت اونچائی پر چلا گیا۔ پیر کے دن دور دور سے خبر آئی کہ بہت لوگوں نے دیکھا خوفناک ہیبت ناک تھا۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں میں بہت آدمی بیہوش ہو گئے اور اُن کے منہ میں پانی ڈالا گیا تب ہوش آئی۔ جس جس گاؤں میں دیکھا گیا سب کو یہی معلوم ہوا کہ اُن کے پاس ہی گرا ہے ۲۵ دن والا الہام پورا ہوا جس میں لکھا تھا کہ ۷ مارچ سے چھپیں دن تک یا پچیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔ (۳) ۳۱ مارچ عمرالدین میانوالی سیالکوٹ ۷ مارچ ۱۹۰۷ ء والی پیشگوئی جس کے ظہور کے لئے چھپیں دن یا ١٩٠٧ء چودھری چھپیں تو دن تک کی شرط تھی اور جس میں لکھا تھا کہ وہ واقعہ تعجب انگیز اور ہولناک ہوگا ۔ آج بفضلہ تعالیٰ وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ خاکسار معه چند برادران یعنی جیان نمبر دار - فضل الہی زمیندار، علی بخش زمیندار چند اور احباب مسجد کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ شروع عصر کا وقت تھا آسمان سے ایک آگ کا انگار حجم بقدر بُرج آتش بازی ہمارے موضع سے بطرف مشرق و شمال گر پڑا۔ اتنی تیز آگ تھی کہ دیکھنے والوں نے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے۔ ایک دھار دُخان کی آسمان کی طرف ایک ساعت تک قائم رہی۔ اس ہولناک اور تعجب انگیز واقعہ سے مرد و زن متعجب تھے خداوند کریم اپنے مامور پر جو بر ظاہر کرتا ہے وہ وقت پر پوری ہو جاتی ہے۔