حقیقةُ الوحی — Page 362
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۲ حقيقة الـ ايها الناس اذكروا اجالكم ان المنايا لا تُردّ وتهجم لوگو اپنی موتوں کو یاد کرو جب موتیں آتی ہیں تو واپس نہیں ہوتیں اور نا گاہ پکڑ لیتی ہیں يا لا تمى ان المكارم كلّها فى الصدق فاسلک نهج صدق ترحم ، میرے ملامت کرنے والے تمام بزرگیاں صدق میں ہیں پس صدق اختیار کر۔ سلامت رہے گا السعي للتوهين امر باطل إنَّ الْمُقَرَبُ لا يُهَانُ ويُكرم توہین کے لئے کوشش کرنا باطل ہے جو شخص خدا کا مقرب ہوتا ہے خدا اس کو ذلیل نہیں کرتا جاء تک آیاتی فانت تُكذِبُ شاهدت سلطـانـی فانت تحكم میرے نشان تیرے پاس آئے سوتو تکذیب کرتا ہے اور میرے برہان تو نے مشاہدہ کئے اور پھر تو حکم کرتا ہے هل جائك الابراء من ربّ الورى ام هل رئيـــت الـعـيــش لا يـتـصـرم کیا بُری ہونے کی خبر خدا تعالیٰ سے تجھے پہنچ گئی یا تو نے دیکھ لیا کہ تیری زندگی کبھی منقطع نہیں ہوگی ان كنت از معت النضال فانّنا نأتى كما يأتي لصيد ضيغم اور اگر تو جنگ کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس طرح آئیں گے جس طرح شکار کے لئے شیر آتا ہے لانتقى حرب العـدا و نضالهم والقلب عند الحرب لا يتجمجم ہم دشمنوں کی جنگ اور اُن کی تیراندازی سے نہیں ڈرتے اور دل لڑائی کے وقت متردد نہیں ہوتا ظر الى عبد الحكيم وغيـه يـعـوى كسرحان ولا يتكلّم ڈاکٹر عبد الحکیم خان اور اُس کی گمراہی کی طرف دیکھ بھیڑیے کی طرح چلا رہا ہے نہ یہ کہ بات کرتا ہے كبر يسعر نفسه بضرامه ما مدّ هذا الكبر الا الدرهم تکبر اپنی ایندھن کے ساتھ ان کو مشتعل کرتا ہے اور یہ تکبر بباعث مال کے پیدا ہوا ہے فخر بالمال الكثير جهالة غيم قليل الماء لا يتـلــوم مال کثیر کے ساتھ فخر کرنا جہالت ہے یہ وہ بادل ہے جس میں کم پانی ہے جو ٹھہر نہیں سکتا جهد المخالف باطل في امرنا سيف مــن الـرحمــن لا يتشلّـم مخالف کی کوششیں ہمارے معاملہ میں باطل ہیں وہ تلوار ہے جو رخنہ پذیر نہیں ہوگی