حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 361 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 361

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۱ حقيقة الـ ہیں اور اُن کے رگ وریشہ میں ایمان داخل نہیں ہوتا وہ یہودا اسکر یوطی کی طرح تھوڑے (۳۴۸ سے لالچ سے مرتد ہو سکتے ہیں ایسے ناپاک مرتدوں کے بھی ہر ایک نبی کے وقت میں بہت نمونے ہیں سو خدا کا شکر ہے کہ مخلصین کی ایک بھاری جماعت میرے ساتھ ہے اور ہر ایک اُن میں سے میرے لئے ایک نشان ہے یہ میرے خدا کا فضل ہے۔ ربِّ ایک جنتی و رحمتک جنّتی و ایاتک غذائی و فضلک ردائی۔ قَصِيْدَة مِنَ المُؤلّف إنّى مِنَ الرَّحْمن عبد مُكْرَم سمّ معاداتى وسلمى أسلم میں ریمن کی طرف سے ایک بندہ عزت دیا گیا ہوں میری دشمنی زہر ہے اور مجھ سے صلح سلامتی بخشنے والی ہے انى انا البستان بستان الهدى انى صدوق مصلـــح مـردم میں وہ باغ ہوں جو ہدایت کا باغ ہے میں راست گو اور مصلح ہوں اور اصلاح کرنے والا ہوں من فرمنی فرمن ربّ الورى أنّى انـــا الــنهــج الـسـليـم الاقـوم جو شخص مجھ سے بھاگا وہ خدا سے بھاگا میں سلامتی کی راہ اور سیدھی راہ ہوں روحــي لـتـقــديــــس الـعلـى حمامة او عـنـد ليــــب غــــــارد متــــرنــــم میری روح خدا کی تقدیس کے لئے ایک کبوتری ہے یا ایک بلبل ہے جو خوش آواز سے بول رہی ہے ما جئتكم في غير وقت عابثا قد جئتـكـم والـوقـــت ليـل مـظـلم میں تمہارے پاس بے وقت بطور لہو و لعب کے نہیں آیا میں اُس وقت آیا جب کہ زمانہ رات کی طرح تھا يا ايها الناس اتركوا اهواءكم تــوبـــوا وان الله ربّ ارحم اے لوگو اپنی حرص ہوا کو چھوڑ دو تو بہ کرو اور خدا غفور و رحیم ہے رب کریم غافر لمن اتقى طوبى لــمــن بـعـد الـمعـاصـى يندم رب کریم ہے وہ ڈرنے والے کو بخش دیتا ہے کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتاتا ہے