حقیقةُ الوحی — Page 300
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۰۰ حقيقة الوحى ۲۸۷) یعنی مجھے لیکھرام کی موت کی نسبت خدا نے بشارت دی اور کہا کہ تو اس واقعہ کو عید کے دن میں پہچان لے گا اور عید اُس سے قریب ہوگی۔ یہ پیشگوئی کہ لیکھرام کی موت عید کے دن کے قریب واقع ہوگی بعض آریہ سماج والوں کی اخباروں میں چھپ چکی ہے جیسا کہ سماچار میں ۔ واضح ہو کہ لیکھرام کی موت کے بارے میں پیشگوئی حق الیقین تک پہنچ گئی ہے اور جو شخص اس پیشگوئی کے متعلق پوری واقفیت حاصل کرنا چاہے اُسے چاہیے کہ اول میری کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام والا اشتہار پڑھے اور پھر میری کتاب برکات الدعا کی وہ عبارت غور سے پڑھے جس میں میں نے سید احمد خان کی طرف لکھا تھا کہ آپ سن رکھیں کہ میں نے لیکھرام کی موت کے لئے دعا کی تھی پس تم یقیناً یا درکھو کہ وہ میعاد کے اندرمر جائے گا پھر طالب حق کو چاہیے کہ اس کے بعد وہ کتاب آئینہ کمالات اسلام کے اشتہار میں میرا وہ نوٹ پڑھے جس میں میں نے آریوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ لیکھرام کی موت کی نسبت میری دعا قبول ہو چکی ہے اب اگر تمہارا مذ ہب سچا ہے تو اپنے پر میشر سے پرارتھنا اور دعا کرو کہ وہ اس قطعی موت سے بچ جائے اور ایسا ہی طالب حق کو چاہیے کہ برکات الدعا کے اخیر میں میرے اُس کشف کو پڑھے جس میں میں نے لکھا ہے کہ ایک فرشتہ میں نے دیکھا جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا تھا اور اس نے مجھے آ کر کہا کہ لیکھر ام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا بھی نام لیا کہ وہ کہاں ہے اور پھر چاہیے کہ طالب حق کرامات الصادقین میں وہ شعر پڑھے جس میں لکھا ہے کہ لیکھر ام عید کے دن کے قریب ہلاک ہو گا اور پھر چاہیے کہ طالب حق آئینہ کمالات اسلام کا الہام پڑھے جس میں لیکھرام کی نسبت لکھا ہے عجل جسد له خوار له نصب و عذاب یعنی له كمثله نصب و عذاب۔ ترجمہ: یہ گوسالہ بے جان ہے جس میں روحانیت کی جان نہیں صرف آواز ہی آواز سے پس وہ سامری کے گوسالہ کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ عبارت له نصب و عذاب کی تصریح موافق تفہیم الہی یہ ہے کہ لــه کـمـثـلــه نصب و عذاب خونی فرشتہ کے اس قول سے یہ اشارہ تھا کہ یکھر ام قتل کیا جائے گا ۔ منہ