حقیقةُ الوحی — Page 111
روحانی خزائن جلد ۲۲ حقيقة الوح پھر تیرا واقعہ ہوگا۔ تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے (۱۰۸) پھر تیرا واقعہ ظہور میں آئے گا۔ قدرت الہی کے کئی عجائب کام پہلے دکھلائے جائیں گے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔ جاء وقتک ۔ و نبقى لك الأيات پھر تمہاری موت کا واقعہ ظہور میں آئے گا۔ تیرا وقت آگیا ہے اور ہم تیرے لئے روشن نشان بــاهــرات ـ جـآء وقتك - ونبقى لك الآيات بينات چھوڑیں گے۔ تیرا وقت آگیا ہے اور ہم تیرے لئے کھلے نشان باقی رکھیں گے۔ رب توقنی مسلمًا والحقني بالصالحين - أمين اے میرے خدا اسلام پر مجھے وفات دے اور نیکو کاروں کے ساتھ مجھے ملا دے۔ آمین خاتمہ بعض معترضین کے اعتراضات کے جواب میں چونکہ اس پر آشوب زمانہ میں مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور آپ کی پیروی کرنا نجات کے لئے ضروری نہیں سمجھتے اور صرف خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک ماننا بہشت میں داخل ہونے کے لئے کافی خیال کرتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ محض افترا اور ظلم کے طور پر یا اپنی غلط فہمی سے میرے پر طرح طرح کے بے جا اعتراض کرتے ہیں جن اعتراضوں سے بعض کا مطلب تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ تا لوگوں کو اس سلسلہ سے بیزار کریں۔ اور بعض ایسے بھی ہیں کہ دقائق دین کے سمجھنے سے اُن کی طبیعتیں قاصر ہیں اور اُن کی طبیعت میں شر نہیں مگر فہم رسا بھی نہیں اور نہ وسعت علمی ہے جس سے وہ خود بخو د حقیقت حال دریافت کر سکیں۔ اس لئے میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ اس خاتمہ میں اُن سب کے شبہات کا ازالہ کیا جاوے۔ کچھ ضرور نہ تھا کہ میں ان شبہات کے دور کرنے کے لئے توجہ کرتا کیونکہ میری بہت سی کتابوں ۱۰۹