چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 338

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۳۸ چشمه معرفت دعا کی قبولیت کی یہ نشانی قرار دی گئی کہ پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر پھوڑے نکل آئیں گے تب تھوڑے دنوں کے بعد لڑکا پیدا ہو گیا جس کا نام عبد ا سکی ہے اور پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر بعد الحی پھوڑے نکل آئے جن کے داغ اب تک موجود ہیں اور بعد اس کے اور اولاد ہوئی اور اب مولوی صاحب کے گھر میں تین لڑکے ہیں اور در حقیقت یہ اُسی دعا کا اثر ہے کہ دشمن تو ایک کی موت پر خوش ہوا تھا مگر خدا نے تین لڑکے دیئے یہ عجیب بات ہے کہ اس دعا کے قبول ہونے کے ساتھ خدا نے ایک نشانی بھی بیان کر دی یعنی ساتھ ہی پھوڑوں کا ذکر کر دیا۔ اور ایک نمونہ اُن نشانوں کا جو دوستوں کے متعلق ظاہر ہوئے۔ نواب محمد علی خان صاحب کا لڑکا عبدالرحیم خان ہے وہ سخت بیمار ہو گیا تھا یہاں تک کہ امید منقطع ہو چکی تھی ایسے نازک وقت میں اُس کے لئے دعا کی گئی۔ دعا کے جواب میں ایسا معلوم ہوا کہ حیات کا رشتہ منقطع ہے تب میرے منہ سے نکل گیا کہ اے میرے خدا اگر دعا منظور نہیں ہوتی تو اس لڑکے کے لئے میری شفاعت منظور کر تب جواب میں خدا تعالیٰ نے فرمایا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ الا باذنه یعنی کون ہے جو بغیر اذن خدا تعالیٰ کے شفاعت کر سکتا ہے ۔ تب میں چپ ہو گیا اور اس بات پر صرف چند منٹ ہی گزرے تھے کہ پھر تھوڑی سی غنودگی ہو کر یہ الہام ہوا۔ إِنَّكَ أَنتَ المُجاز یعنی تجھے شفاعت کی اجازت دی گئی ۔ تب میں نے بطور شفیع کے اس لڑکے کے حق میں دعا کی۔ پس تھوڑے دنوں کے بعد خدا نے اُس کو دوبارہ زندگی بخشی اور وہ تندرست ہو گیا۔ فالحمد للہ علی ذلک۔ اسی طرح کئی دوستوں کے حق میں اُن کی مشکلات کے وقت میں بہت نمونے نشانوں کے ہیں اور کچھ اُن میں سے میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں درج بھی کئے ہیں۔ اور اس جگہ ایک تازہ قبولیت دعا کا نمونہ جو پہلے اس سے کسی کتاب میں نہیں لکھا گیا ناظرین کے فائدہ کے لئے لکھتا ہوں ۔ ۳۲۳