چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 311 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 311

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۱۱ چشمه معرفت جس سے اپنی ہستی کی خبر دینے میں ایک چوہا بھی سبقت لے جاتا ہے اور عقل سلیم ایسے خدا کی طرف رہنمائی نہیں کر سکتی جو اپنا وجود آپ ظاہر نہیں کرسکتا۔ اسلام میں معمولی مذاہب سے زیادہ کیا بات ہے؟ اگر چہ یہ زمانہ مذہبی جنگوں کا زمانہ ہے اور ہر ایک شخص خواہ تہذیب سے اور خواہ غیر تہذیب سے یہی کوشش کر رہا ہے کہ اپنے مذہب کی حقانیت دوسروں پر ظاہر کرے لیکن یہ عجیب خدا کی قدرت ہے کہ باوجود یکہ ہمارے اس زمانہ میں ہزار ہا مذاہب پھیل رہے ہیں مگر بجز اسلام کے ہر ایک مذہب صرف اپنی خشک منطق سے خدا کو ثابت کرنا چاہتا ہے یہ نہیں کہ خدا اس مذہب کے پیروؤں پر اپنا چہرہ آپ ظاہر کرے ۔ پس دوسرے مذاہب گویا اپنے خدا پر احسان کر رہے ہیں کہ اُس کے گم گشتہ وجود کا محض اپنے زور بازو سے پتہ لگانا چاہتے ہیں مگر طالب حق ایسے پر میشر یا خدا سے تسلی نہیں پا سکتا جس پر اس قدر کمزوری اور ناتوانی غالب ہے کہ ایک بے جان چیز کی طرح اپنے ظہور اور بروز میں دوسرے کے ہاتھ کا محتاج ہے۔ ظاہر ہے کہ جب تک خدا اپنے وجود کا آپ پتہ نہ دے اور اپنی انا الموجود کی آواز سے اپنی ہستی کو آپ ظاہر نہ کرے تب تک انسان کا صرف اپنا یک طرفہ خیال کہ خدا موجود ہے کب کسی دل کو پورے یقین تک پہنچا سکتا ہے اور ظاہر ہے کہ تمام اعمال حسنہ کی بنیا د یقین ہے اور یقین ہی کے پاک چشمہ سے نیک اعمال نشو و نما پاتے ہیں ۔ خدا کا وجود ایسا عمیق در عمیق اور نہاں در نہاں ہے کہ بجز خدا کے ہی ہاتھ کے جلوہ نما نہیں ہوسکتا ۲۹۸ اور خدا کی سچی اطاعت اور صدق اور خالص محبت اور وفاداری کا سبق وہی کتاب دے سکتی ہے جس کے آئینہ میں سے خدا خود اپنا چہرہ نمودار کرتا ہے یہ قدرتی