چشمہٴ معرفت — Page 312
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۱۲ چشمه معرفت امر ہے کہ انسان خدا کی راہ میں پوری وفاداری دکھلا نہیں سکتا اور نہ گناہ سے باز آ سکتا ہے جب تک کہ پورے یقین کے ساتھ خدا کی ہستی اور اُس کی عظمت اور جلال اُس پر ظاہر نہ ہو اور بجز اُس کے کوئی کفارہ انسان کو گناہ سے روک نہیں سکتا ۔ پس گناہ سے محفوظ رہنے اور صدق اور وفاداری اور محبت میں ترقی کرنے کے لئے جس امر کو تلاش کرنا چاہیئے وہ محض اسلام میں موجود ہے نہ کسی اور مذہب میں۔ اور اس سے میری مراد وہ نشان ہیں جو تازہ تازہ اسلام میں ہمیشہ ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا کا وجود جو اس زمانہ میں ایک حل طلب معما کی طرح ہو رہا ہے اور اُس کے چمکتے ہوئے جو ہر پر دہریت کے خیالات نے ہزار ہا گردوغبار ڈال دیئے ہیں اُس پاک جو ہر کی چمک ظاہر کرنے کے لئے اُسی کے فوق العادت نشان ذریعہ ہو سکتے ہیں اور نوع انسان کی نجات اسی چمک پر موقوف ہے نہ کسی اور بناوٹی منصوبہ پر ۔ جس صلیب پر عیسائیوں کا بھروسہ ہے وہ گنہ سے تو نہیں چھڑا سکی لیکن خدا کی راہ میں نیک کاموں کے بجالانے سے چھڑا دیا اور سُست کر دیا ہے اور اس سے بڑھ کر اور کیا گناہ ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو خدا کی جگہ دی گئی ہے اور دنیا کے لئے سب کچھ کیا جاتا ہے لیکن خدا کے راہ میں ہاتھ پیر تو ڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور ان کے نزدیک جو کچھ ہے یہی کفارہ ہے اور اس سے آگے خدا کی راہ کی تلاش کی ضرورت نہیں اور وہ اپنے خیال میں ایسی منزل پر پہنچ گئے ہیں جو آخری منزل ہے پس کوئی ڈا کو کسی کو ایسا نقصان نہیں پہنچا سکتا جیسا کہ اس کفارہ نے ان کو پہنچایا ہے۔ اس پوشیدہ طاقت سے وہ لوگ بالکل بے خبر ہیں جس کے ۲۹۹) قبضہ قدرت میں یہ بات داخل ہے کہ اگر چاہے تو ایک دم میں ہزار مسیح ابن مریم بلکہ اس سے بہتر پیدا کر دے چنانچہ اُس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کر کے ایسا ہی کیا مگر یہ اندھی دنیا اُس کو شناخت نہ کر سکی۔ وہ ایک نور تھا جو دنیا میں آیا اور تمام نوروں پر غالب آگیا اُس کے نور نے ہزاروں دلوں کو منور کیا اور اُسی کی برکت کا یہ راز ہے کہ رُوحانی مدد اسلام سے منقطع