چشمہٴ معرفت — Page 136
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۳۶ چشمه معرفت ۱۳۸ کی محبت کا ایک سچا جوش دل میں پیدا کر دیتی ہے در حقیقت وہی خدا کی کتاب ہے کیونکہ جب ایک طبیب اندھوں کو آنکھیں بخشتا ہے اور بہروں کے کان کھولتا ہے اور فالج زدہ لوگوں کو اچھا کرتا ہے اور سخت بگڑے ہوئے مریض اُس کے ہاتھ سے شفا پاتے ہیں تو بس اسی ایک نشان سے ہم سمجھ جاتے ہیں کہ وہ در حقیقت حاذق طبیب ہے اور اس کے بعد اس کے حاذق طبیب ہونے میں کلام کرنا کسی عقلمند اور بھلے مانس کا کام نہیں ہوتا لیکن افسوس ! کہ اس شخص نے ان نشانیوں کی طرف توجہ ہی نہیں کی اور محض اپنے دعوے کو بطور نشانیوں کے پیش کر دیا ہے حالانکہ وہ صرف اس کے دعوے ہیں جن پر کوئی دلیل پیش نہیں کی اور وہ بھی بے تعلق اس لئے ہم نے ارادہ کیا ہے کہ گو کتاب میں کسی قدر طول ہو مگر ہم انشاء اللہ اس کی پیش کردہ نشانیوں کو ایک ایک کر کے دکھلا ئیں گے کہ وہ کیسے بیہودہ دعوے اور باطل خیالات ہیں جو وید میں ہرگز نہیں پائے جاتے۔ اگر یہ شخص ایک عام جلسہ میں خدا تعالیٰ کے پاک رسول اور پاک کتاب کی نسبت اس قدر توہین نہ کرتا اور اس قدر گالیاں نہ دیتا تو ہمیں کچھ ضرور نہ تھا کہ آریہ مذہب کی نسبت قلم اُٹھاتے کیونکہ دین اسلام کی خوبیاں بھی بیان کرنا ایک ایسا امر ہے کہ جس سے باطل مذہب رد ہو جاتے ہیں مگر اس شخص نے اپنی بدزبانی کو انتہا تک پہنچا دیا آخر ہمیں ضرورت پڑی کہ ایسے وحشیانہ دانتوں کو توڑا جائے اس شخص کو اس بات کے کہنے سے حیا نہیں آئی کہ وید کا نام مکمل کتاب رکھتا ہے حالانکہ وید کی رُو سے پر میشر کاہی کچھ پتہ نہیں کہ ہے یا نہیں ۔ بت پرستی کی اور عناصر پر ستی کی جڑھ یہی دید ہے اس سے آریہ ورت میں یہ سب گند پھیلے ہیں اور ہم تو دس ہزار روپیہ کی جائیداد ایسے شخص کو دے سکتے ہیں کہ جو دید کی روسے پر میشر کا وجود ثابت کر کے دکھلا دے ورنہ خالی ویدوید کرنا سراسر جائے شرم !! اب ہم مضمون پڑھنے والے کی ان نشانیوں مقرر کردہ کی نسبت ذیل میں ایک مکمل بیان لکھیں گے جو اُس نے الہامی کتاب کی علامات مقرر کی ہیں تا معلوم ہو کہ کہاں تک